Chapter No 10-پارہ نمبر    ‹       The Repentance-9 سورت التوبۃ ›Ayah No-15 ایت نمبر
| وَ یُذْهِبْ غَیْظَ قُلُوْبِهِمْ١ؕ وَ یَتُوْبُ اللّٰهُ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ |
| آسان اُردو | اور وہ (اللہ) اُن (مومنین )کے دلوں کا غصہ ہٹا دے گا اللہ جس پر چاہے رحم کرے (یعنی اُس کی توبہ قبول کرے) اور اللہ جاننے والا عقلمند ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ان کے دل کی کڑھن دور کردے، اور جس کی چاہے توبہ قبول کرلے اور اللہ کا علم بھی کامل ہے، حکمت بھی کامل |
| ابو الاعلی مودودی | اور ان کے قلوب کی جلن مٹا دے گا، اور جسے چاہے گا توبہ کی توفیق بھی دے گا اللہ سب کچھ جاننے والا اور دانا ہے |
| احمد رضا خان | اور ان کے دلوں کی گھٹن دور فرمائے گا اور اللہ جس کی چاہے تو یہ قبول فرمائے اور اللہ علم و حکمت والا ہے، |
| احمد علی | اور ان کے دلوں سے غصہ دور کر ے اور الله جسے چاہے توبہ نصیب کرے اور الله جاننے والا حکمت والا ہے |
| فتح جالندھری | اور ان کے دلوں سے غصہ دور کرے گا اور جس پر چاہے گا رحمت کرے گا۔ اور خدا سب کچھ جانتا (اور) حکمت والا ہے |
| طاہر القادری | اور ان کے دلوں کا غم و غصہ دور فرمائے گا اور جس کی چاہے گا توبہ قبول فرمائے گا، اور اللہ بڑے علم والا بڑی حکمت والا ہے، |
| علامہ جوادی | اور ان کے دلوں کا غصّہ دور کردے گا اور اللہ جس کی توبہ کو چاہتا ہے قبول کرلیتا ہے کہ وہ صاحبِ علم بھی ہے اور صاحب هحکمت بھی ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور ان کے دل کا غم وغصہ دور کرے گا، اور وه جس کی طرف چاہتا ہے رحمت سے توجہ فرماتا ہے۔ اللہ جانتا بوجھتا حکمت واﻻ ہے |
| حسین نجفی | اور ان کے دلوں کے غم و غصہ کو دور کرے گا اور جسے چاہے گا توبہ کی توفیق دے گا (اور اس کی توبہ کو قبول کرے گا) اور اللہ بڑا جاننے والا، بڑا حکمت والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And He will take away the rage of their hearts. And Allah will relent toward whomsoever He liketh; and Allah is Knowing, Wise. |
| M.M.Pickthall: | And He will remove the anger of their hearts. Allah relenteth toward whom He will. Allah is Knower, Wise. |
| Saheeh International: | And remove the fury in the believers' hearts. And Allah turns in forgiveness to whom He wills; and Allah is Knowing and Wise. |
| Shakir: | And remove the rage of their hearts; and Allah turns (mercifully) to whom He pleases, and Allah is Knowing, Wise. |
| Yusuf Ali: | And still the indignation of their hearts. For Allah will turn (in mercy) to whom He will; and Allah is All-Knowing, All-Wise. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
مشرکین سے معاہدہ
تاریخی ایت ہے
اگر مشرکین اپنا کیا ہوا معاہدہ توڑتے ہیں اور تمہارے دین میں طعنے دیتے ہیں یا بے حرمتی کرتے ہیں
پچھلی ایت واضح طور پر بتا رہی ہے کہ مشرکین پر جنگ کا اعلان کرنے کی وجوہات کیا تھیں