اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 9-پارہ نمبر          The Spoils of War-8 سورت الانفال Ayah No-8 ایت نمبر

لِیُحِقَّ الْحَقَّ وَ یُبْطِلَ الْبَاطِلَ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُوْنَۚ
آسان اُردو تاکہ وہ (اللہ) حق کو حق اور جھوٹ کو جھوٹ کر دے ، اورچاہے مجرمین ( جو کہ جنگ کرنے کے حق میں نہیں تھے کتنے ہی) مخالف ہی ہوں؛
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی تاکہ حق کا حق ہونا اور باطل کا باطل ہونا ثابت کردے، چاہے مجرم لوگوں کو یہ بات کتنی ناگوار ہو۔
ابو الاعلی مودودی تاکہ حق حق ہو کر رہے اور باطل باطل ہو جائے خواہ مجرموں کو یہ کتنا ہی ناگوار ہو
احمد رضا خان کہ سچ کو سچ کرے اور جھوٹ کو جھوٹا پڑے برا مانیں مجرم،
احمد علی تاکہ حق کو ثابت کر دے اور باطل کو مٹا دے اگرچہ گناہگار ناراض ہوں
فتح جالندھری تاکہ سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کردے۔ گو مشرک ناخوش ہی ہوں
طاہر القادری تاکہ (معرکۂ بدر اس عظیم کامیابی کے ذریعے) حق کو حق ثابت کر دے اور باطل کو باطل کر دے اگرچہ مجرم لوگ (معرکۂ حق و باطل کی اس نتیجہ خیزی کو) ناپسند ہی کرتے رہیں،
علامہ جوادی تاکہ حق ثابت ہوجائے اور باطل فنا ہوجائے چاہے مجرمین اسے کسی قدر اِرا کیوں نہ سمجھیں
ایم جوناگڑھی تاکہ حق کا حق ہونا اور باطل کا باطل ہونا ﺛابت کردے گو یہ مجرم لوگ ناپسند ہی کریں
حسین نجفی تاکہ حق کو حق کرکے اور باطل کو باطل کرکے دکھا دے اگرچہ مجرم لوگ اس بات کو کتنا ہی ناپسند کریں (یعنی خدا چاہتا تھا کہ تمہاری مسلح گروہ سے مڈبھیڑ ہو)۔
=========================================
M.Daryabadi: In order that he might justify the truth and falsify the false even though the guilty ones were averse.
M.M.Pickthall: That He might cause the Truth to triumph and bring vanity to naught, however much the guilty might oppose;
Saheeh International: That He should establish the truth and abolish falsehood, even if the criminals disliked it.
Shakir: That He may manifest the truth of what was true and show the falsehood of what was false, though the guilty disliked.
Yusuf Ali: That He might justify Truth and prove Falsehood false, distasteful though it be to those in guilt.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
جنگ بدر کے واقعات
تاریخی ایت