اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 10-پارہ نمبر          The Spoils of War-8 سورت الانفال Ayah No-68 ایت نمبر

لَوْ لَا كِتٰبٌ مِّنَ اللّٰهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِیْمَاۤ اَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ
آسان اُردو اگر اللہ سے حکم پہلے کانہ ہواہوتا، تو واقعی تم (مسلمانوں)کو ایک عظیم عذاب لگ جاتااُس میں جو تم نے(مال قیدیوں سے) لے لیا تھا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اگر اللہ کی طرف سے ایک لکھا ہوا حکم پہلے نہ آچکا ہوتا تو جو راستہ تم نے اختیار کیا، اس کی وجہ سے تم پر کوئی بڑی سزا آجاتی۔
ابو الاعلی مودودی اگر اللہ کا نوشتہ پہلے نہ لکھا جا چکا ہوتا تو جو کچھ تم لوگوں نے لیا ہے اس کی پاداش میں تم کو بڑی سزا دی جاتی
احمد رضا خان اگراللہ پہلے ایک بات لکھ نہ چکا ہوتا تو اے مسلمانو! تم نے جو کافروں سے بدلے کا مال لے لیا اس میں تم پر بڑا عذاب آتا،
احمد علی اگر الله کا حکم پہلے نہ ہو چکا ہوتا تو جو تم نے لیا اس کے بدلے تم پربڑا عذاب ہوتا
فتح جالندھری اگر خدا کا حکم پہلے نہ ہوچکا ہوتا تو جو (فدیہ) تم نے لیا ہے اس کے بدلے تم پر بڑا عذاب نازل ہوتا
طاہر القادری اگر اللہ کی طرف سے پہلے ہی (معافی کا حکم) لکھا ہوا نہ ہوتا تو یقیناً تم کو اس (مال فدیہ کے بارے) میں جو تم نے (بدر کے قیدیوں سے) حاصل کیا تھا بڑا عذاب پہنچتا،
علامہ جوادی اگر خدا کی طرف سے پہلے فیصلہ نہ ہوچکا ہوتا تو تم لوگوں نے جو فدیہ لے لیا تھا اس پر عذابِ عظیم نازل ہوجاتا
ایم جوناگڑھی اگر پہلے ہی سے اللہ کی طرف سے بات لکھی ہوئی نہ ہوتی تو جو کچھ تم نے لیا ہے اس کے بارے میں تمہیں کوئی بڑی سزا ہوتی
حسین نجفی اگر خدا کی جانب سے پہلے ایک نوشتہ موجود نہ ہوتا۔ تو تم نے جو کچھ کیا ہے اس کی پاداش میں ضرور تمہیں بڑا عذاب پہنچتا۔
=========================================
M.Daryabadi: Were it not that a writ had already gone forth from Allah, there would surely have touched you a mighty torment for that which ye took
M.M.Pickthall: Had it not been for an ordinance of Allah which had gone before, an awful doom had come upon you on account of what ye took.
Saheeh International: If not for a decree from Allah that preceded, you would have been touched for what you took by a great punishment.
Shakir: Were it not for an ordinance from Allah that had already gone forth, surely there would have befallen you a great chastisement for what you had taken to.
Yusuf Ali: Had it not been for a previous ordainment from Allah, a severe penalty would have reached you for the (ransom) that ye took.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
جنگ قیدی بنانے کے بارے میں