Chapter No 10-پارہ نمبر    ‹       The Spoils of War-8 سورت الانفال ›Ayah No-64 ایت نمبر
| یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ حَسْبُكَ اللّٰهُ وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ |
| آسان اُردو | اے نبی ! اللہ آپؐ کو کافی ہے اور مومنین میں سے جو آپؐ کی پیروی کرتے ہیں (وہ بھی) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اے نبی ! تمہارے لیے تو بس اللہ اور وہ مومن لوگ کافی ہیں جنہوں نے تمہاری پیروی کی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اے نبیؐ، تمہارے لیے اور تمہارے پیرو اہلِ ایمان کے لیے تو بس اللہ کافی ہے |
| احمد رضا خان | اے غیب کی خبریں بتانے والے (نبی) اللہ تمہیں کافی ہے اور یہ جتنے مسلمان تمہارے پیرو ہوئے، |
| احمد علی | اے نبی! تجھے اور مومنوں کو جو تیرے تابعدار ہیں الله کافی ہے |
| فتح جالندھری | اے نبی! خدا تم کو اور مومنوں کو جو تمہارے پیرو ہیں کافی ہے |
| طاہر القادری | اے نبئ (معّظم!) آپ کے لئے اللہ کافی ہے اور وہ مسلمان جنہوں نے آپ کی پیروی اختیار کرلی، |
| علامہ جوادی | اے پیغمبر آپ کے لئے خدا اور وہ مومنین کافی ہیں جو آپ کا اتباع کرنے والے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اے نبی! تجھے اللہ کافی ہے اور ان مومنوں کو جو تیری پیروی کر رہے ہیں |
| حسین نجفی | اے نبی! آپ کے لئے اللہ اور وہ اہلِ ایمان کافی ہیں جو آپ کے پیروکار ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | 0 Prophet! sufficient unto thou is Allah and those who follow thee of believers. |
| M.M.Pickthall: | O Prophet! Allah is Sufficient for thee and those who follow thee of the believers. |
| Saheeh International: | O Prophet, sufficient for you is Allah and for whoever follows you of the believers. |
| Shakir: | O Prophet! Allah is sufficient for you and (for) such of the believers as follow you. |
| Yusuf Ali: | O Prophet! sufficient unto thee is Allah,- (unto thee) and unto those who follow thee among the Believers. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
تاریخی ایت ہے
نبی اکرمؐ کو تسلی دی جارہی ہے اور آپؐ کے پیروکاروں کے لیے بھی