اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 10-پارہ نمبر          The Spoils of War-8 سورت الانفال Ayah No-62 ایت نمبر

وَ اِنْ یُّرِیْدُوْۤا اَنْ یَّخْدَعُوْكَ فَاِنَّ حَسْبَكَ اللّٰهُ١ؕ هُوَ الَّذِیْۤ اَیَّدَكَ بِنَصْرِهٖ وَ بِالْمُؤْمِنِیْنَۙ
آسان اُردو اور اگر وہ (کافرین) چاہیں کہ وہ آپؐ کو دھوکہ دیں، تو پھر بے شک! اللہ آپؐ کو کافی ہے وہ وہی ہے جس نے آپؐ کو اپنی مدد سے اور مومنین سے مضبوط کیا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اگر وہ تمہیں دھوکا دینے کا ارادہ کریں گے تو اللہ تمہارے لیے کافی ہے۔ وہی تو ہے جس نے اپنی مدد کے ذریعے اور مومنوں کے ذریعے تمہارے ہاتھ مضبوط کیے۔
ابو الاعلی مودودی اور اگر وہ دھوکے کی نیت رکھتے ہوں تو تمہارے لیے اللہ کافی ہے وہی تو ہے جس نے اپنی مدد سے اور مومنوں کے ذریعہ سے تمہاری تائید کی
احمد رضا خان اور اگر وہ تمہیں فریب دیا چاہیں تو بیشک اللہ تمہیں کافی ہے، وہی ہے جس نے تمہیں زور دیا اپنی مدد کا اور مسلمانوں کا،
احمد علی اور اگر وہ چاہیں کہ تمہیں دھوکہ دیں تو تجھے الله کافی ہے جس نے تمہیں اپنی مدد سے اور مسلمانوں سے قوت بحشی
فتح جالندھری اور اگر یہ چاہیں کہ تم کو فریب دیں تو خدا تمہیں کفایت کرے گا۔ وہی تو ہے جس نے تم کو اپنی مدد سے اور مسلمانوں (کی جمعیت) سے تقویت بخشی
طاہر القادری اور اگر وہ چاہیں کہ آپ کو دھوکہ دیں تو بیشک آپ کے لئے اللہ کافی ہے، وہی ہے جس نے آپ کو اپنی مدد کے ذریعے اور اہلِ ایمان کے ذریعے طاقت بخشی،
علامہ جوادی اور اگر یہ آپ کو دھوکہ دینا چاہیں گے تو خدا آپ کے لئے کافی ہے -اس نے آپ کی تائید ,اپنی نصرت اور صاحبان ه ایمان کے ذریعہ کی ہے
ایم جوناگڑھی اگر وه تجھ سے دغا بازی کرنا چاہیں گے تو اللہ تجھے کافی ہے، اسی نے اپنی مدد سے اور مومنوں سے تیری تائید کی ہے
حسین نجفی اور اگر ان کا ارادہ یہ ہو کہ آپ کو دھوکہ دیں۔ تو (فکر نہ کریں) اللہ تمہارے لئے کافی ہے وہ وہی ہے جس نے اپنی نصرت اور مؤمنین کی جماعت سے آپ کی تائید کی۔
=========================================
M.Daryabadi: And if they seek to deceive thee, then verily Allah is sufficient unto thee. He it is who aided thee with His succour and with the believers.
M.M.Pickthall: And if they would deceive thee, then lo! Allah is Sufficient for thee. He it is Who supporteth thee with His help and with the believers,
Saheeh International: But if they intend to deceive you - then sufficient for you is Allah. It is He who supported you with His help and with the believers
Shakir: And if they intend to deceive you-- then surely Allah is sufficient for you; He it is Who strengthened you with His help and with the believers
Yusuf Ali: Should they intend to deceive thee,- verily Allah sufficeth thee: He it is That hath strengthened thee with His aid and with (the company of) the Believers;
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط


واضح اور تاریخی ایت ہے
کیوں کہ ایت نبی اکرمؐ کے وقت کے کافرین کے بارے میں اشارہ کر رہی ہے
اللہ تعالی نے صرف اپؐ کہ اپنی مدد سے بالکل مومنین کی مدد سے بھی تقویت دی
چنانچہ اللہ مدد کرنے کے اسباب خود بنا دیتا ہے