Chapter No 10-پارہ نمبر    ‹       The Spoils of War-8 سورت الانفال ›Ayah No-59 ایت نمبر
| وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا سَبَقُوْا١ؕ اِنَّهُمْ لَا یُعْجِزُوْنَ |
| آسان اُردو | اور نہ سوچیں وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں کہ وہ (اللہ کے خلاف) سبقت (بازی)لے سکتے ہیں بے شک! وہ فرار نہیں ہو سکتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور کافر لوگ ہرگز یہ خیال بھی دل میں نہ لائیں کہ وہ بھاگ نکلے ہیں، یہ یقینی بات ہے کہ وہ (اللہ کو) عاجز نہیں کرسکتے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | منکرینِ حق اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ وہ بازی لے گئے، یقیناً وہ ہم کو ہرا نہیں سکتے |
| احمد رضا خان | اور ہرگز کا فر اس گھمنڈ میں نہ رہیں کہ وہ ہاتھ سے نکل گئے بیشک وہ عاجز نہیں کرتے |
| احمد علی | اور کافر یہ نہ خیال کریں کہ وہ بھاگ نکلے ہیں بے شک وہ ہمیں ہر گز عاجز نہ کر سکیں گے |
| فتح جالندھری | اور کافر یہ نہ خیال کریں کہ وہ بھاگ نکلے ہیں۔ وہ (اپنی چالوں سے ہم کو) ہرگز عاجز نہیں کرسکتے |
| طاہر القادری | اور کافر لوگ اس گمان میں ہرگز نہ رہیں کہ وہ (بچ کر) نکل گئے۔ بیشک وہ (ہمیں) عاجز نہیں کر سکتے، |
| علامہ جوادی | اور خبردار کافروں کو یہ خیال نہ ہو کہ وہ آگے بڑھ گئے وہ کبھی مسلمانوں کو عاجز نہیں کرسکتے |
| ایم جوناگڑھی | کافر یہ خیال نہ کریں کہ وه بھاگ نکلے۔ یقیناً وه عاجز نہیں کر سکتے |
| حسین نجفی | اور کافر لوگ یہ خیال نہ کریں کہ وہ بازی لے گئے (بچ گئے)۔ یقینا وہ اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے۔ |
| M.Daryabadi: | Let not those who disbelieve deem that they have escaped, verily they cannot frustrate. |
| M.M.Pickthall: | And let not those who disbelieve suppose that they can outstrip (Allah's Purpose). Lo! they cannot escape. |
| Saheeh International: | And let not those who disbelieve think they will escape. Indeed, they will not cause failure [to Allah]. |
| Shakir: | And let not those who disbelieve think that they shall come in first; surely they will not escape. |
| Yusuf Ali: | Let not the unbelievers think that they can get the better (of the godly): they will never frustrate (them). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
کافرین کے تناظر میں
ایک عام اصول کافرین کے بارے میں