Chapter No 10-پارہ نمبر    ‹       The Spoils of War-8 سورت الانفال ›Ayah No-51 ایت نمبر
| ذٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْكُمْ وَ اَنَّ اللّٰهَ لَیْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِۙ |
| آسان اُردو | یہ (عذاب اس لیے) ہے اس وجہ سے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے(یعنی آنے والے وقت کے لیے)روانہ کیا ، اور کہ اللہ اپنے بندوں کے لیے ظالم نہیں ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ سب کچھ ان اعمال کا بدلہ ہے جو تم نے اپنے ہاتھوں آگے بھیج رکھے تھے، اور یہ بات طے ہے کہ اللہ بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ وہ جزا ہے جس کا سامان تمہارے اپنے ہاتھوں نے پیشگی مہیا کر رکھا تھا، ورنہ اللہ تو اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے " |
| احمد رضا خان | یہ بدلہ ہے اس کا جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور اللہ بندوں پر ظلم نہیں کرتا |
| احمد علی | یہ اسی کا بدلہ ہے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجا اور بے شک الله بندوں پر ظلم نہیں کرتا |
| فتح جالندھری | یہ ان (اعمال) کی سزا ہے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجے ہیں۔ اور یہ (جان رکھو) کہ خدا بندوں پر ظلم نہیں کرتا |
| طاہر القادری | یہ (عذاب) ان (اعمالِ بد) کے بدلہ میں ہے جو تمہارے ہاتھوں نے آگے بھیجے اور اللہ ہرگز بندوں پر ظلم فرمانے والا نہیں، |
| علامہ جوادی | یہ اس لئے کہ تمہارے پچھلے اعمال کا نتیجہ یہی ہے اور خدا اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہ بسبب ان کاموں کے جو تمہارے ہاتھوں نے پہلے ہی بھیج رکھا ہے بیشک اللہ اپنے بندوں پر ﻇلم کرنے واﻻ نہیں |
| حسین نجفی | (اے دشمنانِ حق!) یہ سزا ہے اس کی جو تمہارے ہاتھ پہلے بھیج چکے ہیں۔ اور اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے۔ |
| M.Daryabadi: | This, because of that which your hands have sent forth, and verily Allah is never unjust unto His creatures. |
| M.M.Pickthall: | This is for that which your own hands have sent before (to the Judgment), and (know) that Allah is not a tyrant to His slaves. |
| Saheeh International: | That is for what your hands have put forth [of evil] and because Allah is not ever unjust to His servants." |
| Shakir: | This is for what your own hands have sent on before, and because Allah is not in the least unjust to the servants; |
| Yusuf Ali: | "Because of (the deeds) which your (own) hands sent forth; for Allah is never unjust to His servants: |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
جنگ بدر کی بات ہے
تاریخی ایت ہے
لوگوں کو اپنے کیے کی وجہ سے سزا پاتا ہے