اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر                   The Tidings-78 سورت النبا Ayah No-39 ایت نمبر

ذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا
آسان اُردو وہ حق (سچائی) والا دن ہے. پھر جو چاہے اپنے رب کی طرف ایک ٹھکانا بنا لے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہ دن ہے جو برحق ہے۔ اب جو چاہے وہ اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانا بنا رکھے۔
ابو الاعلی مودودی وہ دن برحق ہے، اب جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف پلٹنے کا راستہ اختیار کر لے
احمد رضا خان وہ سچا دن ہے اب جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ بنالے
احمد علی یہ یقینی دن ہے پس جو چاہے اپنے رب کے پاس ٹھکانا بنا لے
فتح جالندھری یہ دن برحق ہے۔ پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانہ بنا ئے
طاہر القادری یہ روزِ حق ہے، پس جو شخص چاہے اپنے رب کے حضور (رحمت و قربت کا) ٹھکانا بنا لے،
علامہ جوادی یہی برحق دن ہے تو جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف ٹھکانا بنالے
ایم جوناگڑھی یہ دن حق ہے اب جو چاہے اپنے رب کے پاس (نیک اعمال کر کے) ٹھکانا بنالے
حسین نجفی یہ دن برحق ہے پس جو چاہے اپنے پروردگار کی طرف اپنا ٹھکانہ بنائے۔
=========================================
M.Daryabadi: That is the Sure Day. Whosoever therefore willeth, let him betake Unto his Lord a resort.
M.M.Pickthall: That is the True Day. So whoso will should seek recourse unto his Lord.
Saheeh International: That is the True Day; so he who wills may take to his Lord a [way of] return.
Shakir: That is the sure day, so whoever desires may take refuge with his Lord.
Yusuf Ali: That Day will be the sure Reality: Therefore, whoso will, let him take a (straight) return to his Lord!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
یوم الفصل، فیصلے والا دن