Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹           "Time" or "Man"-76 سورت الدھر ›Ayah No-20 ایت نمبر
| وَ اِذَا رَاَیْتَ ثَمَّ رَاَیْتَ نَعِیْمًا وَّ مُلْكًا كَبِیْرًا |
| آسان اُردو | اور جب تم دیکھو گے، وہاں تم نعمتیں اور ایک بڑی سلطنت دیکھو گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور (حقیقت تو یہ ہے کہ) جب تم وہ جگہ دیکھو گے تو تمہیں نعمتوں کا ایک جہان اور ایک بڑی سلطنت نظر آئے گی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہاں جدھر بھی تم نگاہ ڈالو گے نعمتیں ہی نعمتیں اور ایک بڑی سلطنت کا سر و سامان تمہیں نظر آئے گا |
| احمد رضا خان | اور جب تو ادھر نظر اٹھائے ایک چین دیکھے اور بڑی سلطنت |
| احمد علی | اورجب تو وہاں دیکھے گا تو نعمت اور بڑی سلطنت دیکھے گا |
| فتح جالندھری | اور بہشت میں (جہاں) آنکھ اٹھاؤ گے کثرت سے نعمت اور عظیم (الشان) سلطنت دیکھو گے |
| طاہر القادری | اور جب آپ (بہشت پر) نظر ڈالیں گے تو وہاں (کثرت سے) نعمتیں اور (ہر طرف) بڑی سلطنت دیکھیں گے، |
| علامہ جوادی | اور پھر دوبارہ دیکھو گے تو نعمتیں اور ایک ملک کبیر نظر آئے گا |
| ایم جوناگڑھی | تو وہاں جہاں کہیں بھی نظر ڈالے گا سراسر نعمتیں اور عظیم الشان سلطنت ہی دیکھے گا |
| حسین نجفی | تم وہاں جدھر بھی دیکھو گے وہیں عظیم نعمت اور عظیم بادشاہی دیکھو گے۔ |
| M.Daryabadi: | And when thou lookest them thou shalt behold delight and a dominion magnificent. |
| M.M.Pickthall: | When thou seest, thou wilt see there bliss and high estate. |
| Saheeh International: | And when you look there [in Paradise], you will see pleasure and great dominion. |
| Shakir: | And when you see there, you shall see blessings and a great kingdom. |
| Yusuf Ali: | And when thou lookest, it is there thou wilt see a Bliss and a Realm Magnificent. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
نیک بندوں کے بارے میں
ان کا اجر
علمی ایت