اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر                              The Jinn-72 سورت الجن Ayah No-8 ایت نمبر

وَّ اَنَّا لَمَسْنَا السَّمَآءَ فَوَجَدْنٰهَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِیْدًا وَّ شُهُبًاۙ
آسان اُردو اور کہ ہم نے آسمان کو چھوا (ٹٹولا) پھر اس کو سخت پہرہ داروں اور انگاروں سے بھرا پایا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور یہ کہ : ہم نے آسمان کو ٹٹولنا چاہا تو ہم نے پایا کہ وہ بڑے سخت پہرے داروں اور شعلوں سے بھرا ہوا ہے۔
ابو الاعلی مودودی اور یہ کہ "ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو دیکھا کہ وہ پہرے داروں سے پٹا پڑا ہے اور شہابوں کی بارش ہو رہی ہے"
احمد رضا خان اور یہ کہ ہم نے آسمان کو چھوا تو اسے پایا کہ سخت پہرے اور آگ کی چنگاریوں سے بھردیا گیا ہے
احمد علی اور ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو ہم نے اسے سخت پہروں اور شعلوں سے بھرا ہو ا پایا
فتح جالندھری اور یہ کہ ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو اس کو مضبوط چوکیداروں اور انگاروں سے سے بھرا پایا
طاہر القادری اور یہ کہ ہم نے آسمانوں کو چھوا، اور انہیں سخت پہرہ داروں اور (اَنگاروں کی طرح) جلنے اور چمکنے والے ستاروں سے بھرا ہوا پایا،
علامہ جوادی اور ہم نے آسمان کو دیکھا تو اسے سخت قسم کے نگہبانوں اور شعلوں سے بھرا ہوا پایا
ایم جوناگڑھی اور ہم نے آسمان کو ٹٹول کر دیکھا تو اسے سخت چوکیداروں اور سخت شعلوں سے پر پایا
حسین نجفی اور یہ کہ ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو اسے پایا کہ وہ سخت پہریداروں اور شہابوں سے بھر دیا گیا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And we sought to reach the heaven; then we found it filled with a strong guard and darting meteors.
M.M.Pickthall: And (the Jinn who had listened to the Qur'an said): We had sought the heaven but had found it filled with strong warders and meteors.
Saheeh International: And we have sought [to reach] the heaven but found it filled with powerful guards and burning flames.
Shakir: And that we sought to reach heaven, but we found it filled with strong guards and flaming stars.
Yusuf Ali: 'And we pried into the secrets of heaven; but we found it filled with stern guards and flaming fires.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
جنات کے بارے میں