Chapter No 29-پارہ نمبر    ‹                           The Jinn-72 سورت الجن ›Ayah No-26 ایت نمبر
| عٰلِمُ الْغَیْبِ فَلَا یُظْهِرُ عَلٰى غَیْبِهٖۤ اَحَدًاۙ |
| آسان اُردو | (وہ) غیب کا جاننے والا ہے، پھروہ اپنا راز (غیب)کسی پر بھی ظاہر نہیں کرتا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہی سارے بھید جاننے والا ہے، چنانچہ وہ اپنے بھید پر کسی کو مطلع نہیں کرتا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ عالم الغیب ہے، اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا |
| احمد رضا خان | غیب کا جاننے والا تو اپنے غیب پر کسی کو مسلط نہیں کرتا |
| احمد علی | وہ غیب جاننے والا ہے اپنے غائب کی باتوں پر کسی کو واقف نہیں کرتا |
| فتح جالندھری | غیب (کی بات) جاننے والا ہے اور کسی پر اپنے غیب کو ظاہر نہیں کرتا |
| طاہر القادری | (وہ) غیب کا جاننے والا ہے، پس وہ اپنے غیب پر کسی (عام شخص) کو مطلع نہیں فرماتا، |
| علامہ جوادی | وہ عالم الغیب ہے اور اپنے غیب پر کسی کو بھی مطلع نہیں کرتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | وه غیب کا جاننے واﻻ ہے اور اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا |
| حسین نجفی | وہ (اللہ) عالِمُ الغیب ہے وہ اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا۔ |
| M.Daryabadi: | He is the Knower of the unseen, and He discloseth not His unseen Unto anyone. |
| M.M.Pickthall: | (He is) the Knower of the Unseen, and He revealeth unto none His secret, |
| Saheeh International: | [He is] Knower of the unseen, and He does not disclose His [knowledge of the] unseen to anyone |
| Shakir: | The Knower of the unseen! so He does not reveal His secrets to any, |
| Yusuf Ali: | "He (alone) knows the Unseen, nor does He make any one acquainted with His Mysteries,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت