Chapter No 8-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-41 ایت نمبر
| لَهُمْ مِّنْ جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَّ مِنْ فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الظّٰلِمِیْنَ |
| آسان اُردو | اُن (آیات الہی کا کذب اور تکبر والوں )کے لیے جہنم سے بستر اور ان کے اوپر سے(جہنم کا ہی) اوڑھنا ہو گا اور اسطرح ہم ظالمین کو جزا(بدلہ) دیتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ان کے لیے تو دوزخ ہی کا بچھونا ہے، اور اوپر سے اسی کا اوڑھنا۔ اور اسی طرح ہم ظالموں کو ان کے کیے کا بدلہ دیا کرتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ان کے لیے تو جہنم کا بچھونا ہوگا اور جہنم ہی کا اوڑھنا یہ ہے وہ جزا جو ہم ظالموں کو دیا کرتے ہیں |
| احمد رضا خان | انہیں آگ ہی بچھونا اور آگ ہی اوڑھنا اور ظالموں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں، |
| احمد علی | ان کے لیے دوزخ کا بچھونا اور اوپر سے اوڑھنا ہے اور ہم ظالموں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں |
| فتح جالندھری | ایسے لوگوں کے لیے (نیچے) بچھونا بھی (آتش) جہنم کا ہوگا اور اوپر سے اوڑھنا بھی (اسی کا) اور ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں |
| طاہر القادری | اور ان کے لئے (آتشِ) دوزخ کا بچھونا اور ان کے اوپر (اسی کا) اوڑھنا ہوگا، اور ہم ظالموں کو اسی طرح سزا دیتے ہیں، |
| علامہ جوادی | ان کے لئے جہّنم ہی کا فرش ہوگا اور ان کے اوپر اسی کا اوڑھنا بھی ہوگا اور ہم اسی طرح ظالموں کو ان کے اعمال کا بدلہ دیا کرتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | ان کے لئے آتش دوزخ کا بچھونا ہوگا اور ان کے اوپر (اسی کا) اوڑھنا ہوگا اور ہم ایسے ﻇالموں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں |
| حسین نجفی | ان کا بچھونا بھی جہنم کا ہوگا اور اوپر سے اوڑھنا بھی جہنم کا ہم اسی طرح ظالموں کو بدلہ دیتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Their shall be a bed in Hell, and over them coverings; and Thus We requite the wrong-doers. |
| M.M.Pickthall: | Theirs will be a bed of hell, and over them coverings (of hell). Thus do We requite wrong-doers. |
| Saheeh International: | They will have from Hell a bed and over them coverings [of fire]. And thus do We recompense the wrongdoers. |
| Shakir: | They shall have a bed of hell-fire and from above them coverings (of it); and thus do We reward the unjust. |
| Yusuf Ali: | For them there is Hell, as a couch (below) and folds and folds of covering above: such is Our requital of those who do wrong. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
واضح اور محکم ایت
اللہ کی ایات سے کذب اور ان سے تکبرکرنے والوں کا انجام