Chapter No 8-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-36 ایت نمبر
| وَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ اسْتَكْبَرُوْا عَنْهَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ۚ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ |
| آسان اُردو | اور جو( لوگ) ہماری آیات کو جھٹلایں گے اور اُن (کے ماننے) سے تکبر کریں گے، یہی(لوگ) آگ کے ساتھی( جہنمی) ہیں؛ وہ اُس(آگ) میں ہمیشہ رہیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے، اور تکبر کے ساتھ ان سے منہ موڑا ہے، وہ لوگ دوزخ کے باسی ہیں۔ وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور جو لوگ ہماری آیات کو جھٹلائیں گے اور ان کے مقابلہ میں سرکشی برتیں گے وہی اہل دوزخ ہوں گے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے |
| احمد رضا خان | اور جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں اور ان کے مقابل تکبر کیا وہ دوز خی ہیں انہیں اس میں ہمیشہ رہنا، |
| احمد علی | اور جنہوں نے ہماری آیتو ں کو جھٹلایا اوران سے تکبر کیا وہی دوزخی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے |
| فتح جالندھری | اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان سے سرتابی کی وہی دوزخی ہیں کہ ہمیشہ اس میں (جلتے) رہیں گے |
| طاہر القادری | اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا اور ان (پر ایمان لانے) سے سرکشی کی، وہی اہلِ جہنم ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں، |
| علامہ جوادی | اور جن لوگوں نے ہماری آیات کی تکذیب کی اور اکڑ گئے وہ سب جہّنمی ہیں اور اسی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور جو لوگ ہمارے ان احکام کو جھٹلائیں اور ان سے تکبر کریں وه لوگ دوزخ والے ہوں گے وه اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے |
| حسین نجفی | اور جو لوگ ہماری آیتوں کو جھٹلائیں گے اور ان کے مقابلہ میں تکبر کریں گے وہی لوگ جہنم والے ہوں گے جو اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | And those who shall belie Our signs and shall be stiff- necked against them--they shall be fellows of the Fire; therein they shall be abiders. |
| M.M.Pickthall: | But they who deny Our revelations and scorn them - each are rightful owners of the Fire; they will abide therein. |
| Saheeh International: | But the ones who deny Our verses and are arrogant toward them - those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally. |
| Shakir: | And (as for) those who reject Our communications and turn away from them haughtily-- these are the inmates of the fire they shall abide in it. |
| Yusuf Ali: | But those who reject Our signs and treat them with arrogance,- they are companions of the Fire, to dwell therein (for ever). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
واضح اور محکم ایت
بنی آدم کو حکم
عالمگیر سچائی