اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 9-پارہ نمبر          The Heights-7 سورت الاعراف Ayah No-204 ایت نمبر

وَ اِذَا قُرِئَ الْقُرْاٰنُ فَاسْتَمِعُوْا لَهٗ وَ اَنْصِتُوْا لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ
آسان اُردو اور جب قرآن پڑھا جائے پھر اُس کو (توجہ سے ) سنو اور خاموش رہو کہ شاید تم پر رحم کیا جائے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جب قرآن پڑھا جائے تو اس کو کان لگا کر سنو، اور خاموش رہو تاکہ تم پر رحمت ہو۔
ابو الاعلی مودودی جب قرآن تمہارے سامنے پڑھا جائے تو اسے توجہ سے سنو اور خاموش رہو، شاید کہ تم پر بھی رحمت ہو جائے"
احمد رضا خان اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے کان لگا کر سنو اور خاموش رہو کہ تم پر رحم ہو
احمد علی اورجب قرآن پڑھا جاتا جائے تو اسے کان لگا کر سنو اور چپ رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے
فتح جالندھری اور جب قرآن پڑھا جائے تو توجہ سے سنا کرو اور خاموش رہا کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے
طاہر القادری اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے توجہ سے سنا کرو اور خاموش رہا کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے،
علامہ جوادی اور جب قرآن کی تلاوت کی جائے تو خاموش ہوکر غور سے سنو کہ شاید تم پر رحمت نازل ہوجائے
ایم جوناگڑھی اور جب قرآن پڑھا جایا کرے تو اس کی طرف کان لگا دیا کرو اور خاموش رہا کرو امید ہے کہ تم پر رحمت ہو
حسین نجفی اور (اے مسلمانو) جب قرآن پڑھا جائے تو کان لگا کر (توجہ سے) سنو اور خاموش ہو جاؤ تاکہ تم پر رحمت کی جائے۔
=========================================
M.Daryabadi: So when the Qur'an is recited, listen thereto and keep silence, haply ye may be shewn mercy.
M.M.Pickthall: And when the Qur'an is recited, give ear to it and pay heed, that ye may obtain mercy.
Saheeh International: So when the Qur'an is recited, then listen to it and pay attention that you may receive mercy.
Shakir: And when the Quran is recited, then listen to it and remain silent, that mercy may be shown to you.
Yusuf Ali: When the Qur'an is read, listen to it with attention, and hold your peace: that ye may receive Mercy.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
واضح اور محکم ایت
قرآن کی تلاوت کے اداب
٭رحمت حاصل کرنے کے لیے قرآن کو توجہ اور خاموشی سے سننا ہے تاکہ سمجھ میں آئے