Chapter No 9-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-199 ایت نمبر
| خُذِ الْعَفْوَ وَ اْمُرْ بِالْعُرْفِ وَ اَعْرِضْ عَنِ الْجٰهِلِیْنَ |
| آسان اُردو | (آپ) درگزر (معاف) کریں اور بھلائی کا حکم دیں ، ۱ور جاہلوں سے الگ رہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (اے پیغمبر) درگزر کا رویہ اپناؤ، اور (لوگوں کو) نیکی کا حکم دو ، اور جاہلوں کی طرف دھیان نہ دو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اے نبیؐ، نرمی و درگزر کا طریقہ اختیار کرو، معروف کی تلقین کیے جاؤ، اور جاہلوں سے نہ الجھو |
| احمد رضا خان | اے محبوب! معاف کرنا اختیار کرو اور بھلائی کا حکم دو اور جاہلوں سے منہ پھیرلو، |
| احمد علی | درگزر کر اور نیکی کا حکم دے اور جاہلوں سے الگ رہ |
| فتح جالندھری | (اے محمدﷺ) عفو اختیار کرو اور نیک کام کرنے کا حکم دو اور جاہلوں سے کنارہ کرلو |
| طاہر القادری | (اے حبیبِ مکرّم!) آپ درگزر فرمانا اختیار کریں، اور بھلائی کا حکم دیتے رہیں اور جاہلوں سے کنارہ کشی اختیار کرلیں، |
| علامہ جوادی | آپ عفو کا راستہ اختیار کریں نیکی کا حکم دیں اور جاہلوں سے کنارہ کشی کریں |
| ایم جوناگڑھی | آپ درگزر کو اختیار کریں نیک کام کی تعلیم دیں اور جاہلوں سے ایک کناره ہو جائیں |
| حسین نجفی | (اے نبی(ص)) عفو و درگزر سے کام لو۔ اور نیکی کا حکم دیں اور جاہلوں سے روگردانی کریں (ان سے نہ الجھیں)۔ |
| M.Daryabadi: | Use thou indulgence and enjoin seemliness and turn away from the ignorant. |
| M.M.Pickthall: | Keep to forgiveness (O Muhammad), and enjoin kindness, and turn away from the ignorant. |
| Saheeh International: | Take what is given freely, enjoin what is good, and turn away from the ignorant. |
| Shakir: | Take to forgiveness and enjoin good and turn aside from the ignorant. |
| Yusuf Ali: | Hold to forgiveness; command what is right; But turn away from the ignorant. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
محکم: ایک ایسی ایت جس میں کوئی چیز کرنے یہ نہ کرنے کا حکم ہوتا ہے.کوئی ایت پوری کی پوری محکم ہو سکتی ہے یا مذکورہ ایت کا کوئی حصہ محکم ہو سکتا ہے
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے