Chapter No 9-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-196 ایت نمبر
| اِنَّ وَلِیِّۧ اللّٰهُ الَّذِیْ نَزَّلَ الْكِتٰبَ وَ هُوَ یَتَوَلَّى الصّٰلِحِیْنَ |
| آسان اُردو | بے شک! میرا بچانے والا دوست (ولی) اللہ ہے جس نے کتاب نازل کی ہے اور وہ صالحین (نیک لوگوں) کو دوست بناتا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | میرا رکھوالا تو اللہ ہے جس نے کتاب نازل کی ہے اور وہ نیک لوگوں کی رکھوالی کرتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | میرا حامی و ناصر وہ خدا ہے جس نے یہ کتاب نازل کی ہے اور وہ نیک آدمیوں کی حمایت کرتا ہے |
| احمد رضا خان | بیشک میرا والی اللہ ہے جس نے کتاب ا تاری اور وہ نیکوں کو دوست رکھتا ہے |
| احمد علی | بےشک میرا حمایتی الله ہے جس نے کتاب نازل فرمائی اور وہ نیکو کاروں کی حمایت کرتا ہے |
| فتح جالندھری | میرا مددگار تو خدا ہی ہے جس نے کتاب (برحق) نازل کی۔ اور نیک لوگوں کا وہی دوستدار ہے |
| طاہر القادری | بیشک میرا مددگار اللہ ہے جس نے کتاب نازل فرمائی ہے اور وہی صلحاء کی بھی نصرت و ولایت فرماتا ہے، |
| علامہ جوادی | بیشک میرا مالک و مختار وہ خداہے جس نے کتاب نازل کی ہے اور وہ نیک بندوں کا والی و وارث ہے |
| ایم جوناگڑھی | یقیناً میرا مددگار اللہ تعالیٰ ہے جس نے یہ کتاب نازل فرمائی اور وه نیک بندوں کی مدد کرتا ہے |
| حسین نجفی | میرا ولی و سرپرست وہ اللہ ہے جس نے (یہ) کتاب نازل کی ہے اور وہ نیک بندوں کا سرپرست اور کارساز ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Verily my protector is Allah who hath revealed the Book, and He protecteth the righteous. |
| M.M.Pickthall: | Lo! my Protecting Friend is Allah Who revealeth the Scripture. He befriendeth the righteous. |
| Saheeh International: | Indeed, my protector is Allah, who has sent down the Book; and He is an ally to the righteous. |
| Shakir: | Surely my guardian is Allah, Who revealed the Book, and He befriends the good. |
| Yusuf Ali: | "For my Protector is Allah, Who revealed the Book (from time to time), and He will choose and befriend the righteous. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
درمیانی ایت: جو کہ کسی موضوع کے درمیان آ جاتی ہے اور بات پھر اصلی عنوان پر شروع ہو جاتی ہے
شرک کے تناظر میں