Chapter No 9-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-178 ایت نمبر
| مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَهُوَ الْمُهْتَدِیْ١ۚ وَ مَنْ یُّضْلِلْ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ |
| آسان اُردو | جس کو اللہ ہدایت دیتا ہے، پھروہی ہدایت پر ہوتا ہے اور جس کو وہ گمراہ کر دیتا ہے ۔۔۔پس یہی(لوگ) ہیں، وہ گھاٹے (خسارے) والے ہوتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جسے اللہ ہدایت دے بس وہی ہدایت یافتہ ہوتا ہے، اور جسے وہ گمراہ کردے، تو ایسے ہی لوگ ہیں جو نقصان اٹھاتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جسے اللہ ہدایت بخشے بس وہی راہ راست پاتا ہے اور جس کو اللہ اپنی رہنمائی سے محروم کر دے وہی ناکام و نامراد ہو کر رہتا ہے |
| احمد رضا خان | جسے اللہ راہ دکھائے تو وہی راہ پر ہے، اور جسے گمراہ کرے تو وہی نقصان میں رہے، |
| احمد علی | جسے الله تعالیٰ ہدایت دے وہی راہ پاتا ہے اور جسے گمراہ کر دےپس وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں |
| فتح جالندھری | جس کو خدا ہدایت دے وہی راہ یاب ہے اور جس کو گمراہ کرے تو ایسے ہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں |
| طاہر القادری | جسے اللہ ہدایت فرماتا ہے پس وہی ہدایت پانے والا ہے، اور جسے وہ گمراہ ٹھہراتا ہے پس وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں، |
| علامہ جوادی | جس کو خدا ہدایت دے دے ہدایت یافتہ ہے اور جس کو گمراہی میں چھوڑدے وہی خسارہ والوں میں ہے |
| ایم جوناگڑھی | جس کو اللہ ہدایت کرتا ہے سو ہدایت پانے واﻻ وہی ہوتا ہے اور جس کو وه گمراه کر دے سو ایسے ہی لوگ خسارے میں پڑنے والے ہیں |
| حسین نجفی | جس کو اللہ ہدایت دے وہی ہدایت یافتہ ہے اور جسے وہ گمراہی میں چھوڑ دے وہی لوگ گھاٹا اٹھانے والے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | He whom Allah guides, he alone is rightly guided; and he whom Allah lets go astray - it is they who are the loser.' |
| M.M.Pickthall: | He whom Allah leadeth, he indeed is led aright, while he whom Allah sendeth astray - they indeed are losers. |
| Saheeh International: | Whoever Allah guides - he is the [rightly] guided; and whoever He sends astray - it is those who are the losers. |
| Shakir: | Whomsoever Allah guides, he is the one who follows the right way; and whomsoever He causes to err, these are the losers. |
| Yusuf Ali: | Whom Allah doth guide,- he is on the right path: whom He rejects from His guidance,- such are the persons who perish. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
اللہ باری تعالی کی شان اقد