Chapter No 9-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-159 ایت نمبر
| وَ مِنْ قَوْمِ مُوْسٰۤى اُمَّةٌ یَّهْدُوْنَ بِالْحَقِّ وَ بِهٖ یَعْدِلُوْنَ |
| آسان اُردو | اور موسی ؑ کی قوم سے ایک جماعت (اُمت) ہے وہ سچائی سے ہدایت دیتی ہے اور اس (سچائی) سے وہ انصاف کرتی ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور موسیٰ کی قوم میں ایک جماعت ایسی بھی ہے جو لوگوں کو حق کا راستہ دکھاتی ہے اور اسی (حق) کے مطابق انصاف سے کام لیتی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | موسیٰؑ کی قوم میں ایک گروہ ایسا بھی تھا جو حق کے مطابق ہدایت کرتا اور حق ہی کے مطابق انصاف کرتا تھا |
| احمد رضا خان | اور موسیٰ کی قوم سے ایک گروہ ہے کہ حق کی راہ بتا تا اور اسی سے انصاف کرتا، |
| احمد علی | اور موسیٰ کی قوم میں سے ایک جماعت ہے جو حق کی راہ بتاتے ہیں اور اسی کے موافق انصاف کرتے ہیں |
| فتح جالندھری | اور قوم موسیٰ میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو حق کا راستہ بتاتے اور اسی کے ساتھ انصاف کرتے ہیں |
| طاہر القادری | اور موسٰی (علیہ السلام) کی قوم میں سے ایک جماعت (ایسے لوگوں کی بھی) ہے جو حق کی راہ بتاتے ہیں اور اسی کے مطابق عدل (پر مبنی فیصلے) کرتے ہیں، |
| علامہ جوادی | اور موسٰی علیھ السّلام کی قوم میں سے ایک ایسی جماعت بھی ہے جو حق کے ساتھ ہدایت کرتی ہے اور معاملات میں حق وانصاف کے ساتھ کام کرتی ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور قوم موسیٰ میں ایک جماعت ایسی بھی ہے جو حق کے مطابق ہدایت کرتی ہے اور اسی کے مطابق انصاف بھی کرتی ہے |
| حسین نجفی | اور موسیٰ کی قوم میں سے ایک گروہ ایسا بھی ہے جو لوگوں کو حق کے راستہ پر چلاتا ہے اور حق کے ساتھ منصفانہ فیصلہ کرتا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And of the people of Musa there is a community guiding others by the truth and judging thereby. |
| M.M.Pickthall: | And of Moses' folk there is a community who lead with truth and establish justice therewith. |
| Saheeh International: | And among the people of Moses is a community which guides by truth and by it establishes justice. |
| Shakir: | And of Musa's people was a party who guided (people) with the truth, and thereby did they do justice. |
| Yusuf Ali: | Of the people of Moses there is a section who guide and do justice in the light of truth. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
درمانی ایت کے بعد بات اب پھر قوم موسی کی طرف
موسی ؐ، اور قوم موسیؐ