Chapter No 9-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-151 ایت نمبر
| قَالَ رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِاَخِیْ وَ اَدْخِلْنَا فِیْ رَحْمَتِكَ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ |
| آسان اُردو | اُس ( موسی ؑ) نے کہا: میرے رب! مجھے اور میرے بھائی کو معاف کر دے؛ اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل کر لے،اور تُوہی رحم کرنے والوں میں سے سب سے بہترین رحم کرنے والا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | موسیٰ نے کہا : میرے پروردگار ! میری اور میرے بھائی کی مغفرت فرمادے، اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل کردے۔ تو تمام رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | تب موسیٰؑ نے کہا "اے رب، مجھے اور میرے بھائی کو معاف کر اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل فرما، تو سب سے بڑھ کر رحیم ہے" |
| احمد رضا خان | عرض کی اے میرے رب! مجھے اور میرے بھائی کو بخش دے اور ہمیں اپنی رحمت کے اندر لے لے اور تو سب مہر والوں سے بڑھ کر مہر والا |
| احمد علی | کہا اے میرے رب مجھے اور میرے بھائی کو معاف فرما اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل کر اور تو سب سے زيادہ رحم کرنے والا ہے |
| فتح جالندھری | تب انہوں نے دعا کی کہ اے میرے پروردگار مجھے اور میرے بھائی کو معاف فرما اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل کر تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے |
| طاہر القادری | (موسٰی علیہ السلام نے) عرض کیا: اے میرے رب! مجھے اور میرے بھائی کو معاف فرما دے اور ہمیں اپنی رحمت (کے دامن) میں داخل فرما لے اور تو سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے، |
| علامہ جوادی | موسٰی علیھ السّلام نے کہا کہ پروردگار مجھے اور میرے بھائی کو معاف کردے اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل کرلے کہ تو سب سے زیادہ رحم کرنے والاہے |
| ایم جوناگڑھی | موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ اے میرے رب! میری خطا معاف فرما اور میرے بھائی کی بھی اور ہم دونوں کو اپنی رحمت میں داخل فرما اور تو سب رحم کرنے والوں سے زیاده رحم کرنے واﻻ ہے |
| حسین نجفی | تب موسیٰ نے کہا۔ پروردگار! مجھے اور میرے بھائی کو بخش دے اور ہمیں اپنی رحمت میں داخل فرما اور تو سب رحم کرنے والوں میں سے بڑا رحم کرنے والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Musa said: O Lord! forgive me and my brother, and cause us twain to enter into Thy mercy, and Thou art the Most Merciful of the merciful. |
| M.M.Pickthall: | He said: My Lord! Have mercy on me and on my brother; bring us into Thy mercy, Thou the Most Merciful of all who show mercy. |
| Saheeh International: | [Moses] said, "My Lord, forgive me and my brother and admit us into Your mercy, for You are the most merciful of the merciful." |
| Shakir: | He said: My Lord! forgive me and my brother and cause us to enter into Thy mercy, and Thou art the most Merciful of the merciful ones. |
| Yusuf Ali: | Moses prayed: "O my Lord! forgive me and my brother! admit us to Thy mercy! for Thou art the Most Merciful of those who show mercy!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
درمیانی ایت: کے بعد بات دوبارہ پھر اصلی عنوان پر شروع ہو گی ہے
موسی ؐ، اور قوم موسیؐ
تاریخی ایت
موسی ؑ کے عبادت میں جانے کے بعد قوم موسی
دعا موسیؑ