Chapter No 9-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-139 ایت نمبر
| اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ مُتَبَّرٌ مَّا هُمْ فِیْهِ وَ بٰطِلٌ مَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ |
| آسان اُردو | بے شک یہ( لوگ) ، جس (طریقہ عبادت )میں وہ ہیں تباہ کر دیا جائے گا اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں باطل (جھوٹ) ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ارے یہ لوگ تو وہ ہیں کہ جس دھندے میں لگے ہوئے ہیں سب برباد ہونے والا ہے، اور جو کچھ کرتے آرہے ہیں، سب باطل ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ لوگ جس طریقہ کی پیروی کر رہے ہیں وہ تو برباد ہونے والا ہے اور جو عمل وہ کر رہے ہیں وہ سراسر باطل ہے" |
| احمد رضا خان | یہ حال تو بربادی کا ہے جس میں یہ لوگ ہیں اور جو کچھ کررہے ہیں نرا باطل ہے، |
| احمد علی | یہ لوگ جس چیز میں لگے ہوئے ہیں وہ تباہ ہونے والی ہے اور جو وہ کر رہے ہیں وہ غلط ہے |
| فتح جالندھری | یہ لوگ جس (شغل) میں (پھنسے ہوئے) ہیں وہ برباد ہونے والا ہے اور جو کام یہ کرتے ہیں سب بیہودہ ہیں |
| طاہر القادری | بلاشبہ یہ لوگ جس چیز (کی پوجا) میں (پھنسے ہوئے) ہیں وہ ہلاک ہوجانے والی ہے اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں وہ (بالکل) باطل ہے، |
| علامہ جوادی | ان لوگوںکا نظام برباد ہونے والا اور ان کے اعمال باطل ہیں |
| ایم جوناگڑھی | یہ لوگ جس کام میں لگے ہیں یہ تباه کیا جائے گا اور ان کا یہ کام محض بےبنیاد ہے |
| حسین نجفی | جس طریقہ پر یہ لوگ ہیں وہ یقینا تباہ ہو کر رہے گا۔ اور جو کچھ وہ کر رہے ہیں وہ باطل ہوکر رہے گا۔ |
| M.Daryabadi: | Verily these! destroyed is that wherein they are engaged and vain is that which they have been doing. |
| M.M.Pickthall: | Lo! as for these, their way will be destroyed and all that they are doing is in vain. |
| Saheeh International: | Indeed, those [worshippers] - destroyed is that in which they are [engaged], and worthless is whatever they were doing." |
| Shakir: | (As to) these, surely that about which they are shall be brought to naught and that which they do is vain. |
| Yusuf Ali: | "As to these folk,- the cult they are in is (but) a fragment of a ruin, and vain is the (worship) which they practise." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
موسی ؐ، فرعون، اور قوم موسیؐ
تاریخی ایت
بنی اسرائیل کو فرعون کے لوگوں سے بچانا