Chapter No 9-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-104 ایت نمبر
| وَ قَالَ مُوْسٰى یٰفِرْعَوْنُ اِنِّیْ رَسُوْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ |
| آسان اُردو | اورموسی ؑ نے کہا: اے فرعون! بے شک ! میں جہانوں (عالمین، مخلوق) کے رب کی طرف سے ایک رسول ہوں، |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | موسیٰ نے کہا تھا کہ : اے فرعون ! یقین جانو کہ میں رب العالمین کی طرف سے پیغمبر بن کر آیا ہوں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | موسیٰؑ نے کہا "اے فرعون، میں کائنات کے مالک کی طرف سے بھیجا ہوا آیا ہو ں |
| احمد رضا خان | اور موسیٰ نے کہا اے فرعون! میں پرور دگا ر عالم کا رسول ہوں، |
| احمد علی | اور موسیٰ نے کہا اے فرعون بے شک میں رب العالمین کی طرف سے رسول ہو کر آیا ہوں |
| فتح جالندھری | اور موسیٰ نے کہا کہ اے فرعون میں رب العالمین کا پیغمبر ہوں |
| طاہر القادری | اور موسٰی (علیہ السلام) نے کہا: اے فرعون! بیشک میں تمام جہانوں کے رب کی طرف سے رسول (آیا) ہوں، |
| علامہ جوادی | اور موسٰی علیھ السّلامنے فرعون سے کہا کہ میں رب العالمین کی طرف سے فرستادہ پیغمبر ہوں |
| ایم جوناگڑھی | اور موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا کہ اے فرعون! میں رب العالمین کی طرف سے پیغمبر ہوں |
| حسین نجفی | اور موسیٰ نے کہا اے فرعون میں تمام جہانوں کے پروردگار کا رسول ہوں۔ |
| M.Daryabadi: | And Musa said: O Fir'awn! I am an apostle from the Lord of the worlds; |
| M.M.Pickthall: | Moses said: O Pharaoh! Lo! I am a messenger from the Lord of the Worlds, |
| Saheeh International: | And Moses said, "O Pharaoh, I am a messenger from the Lord of the worlds |
| Shakir: | And Musa said: O Firon! surely I am an apostle from the Lord of the worlds: |
| Yusuf Ali: | Moses said: "O Pharaoh! I am a messenger from the Lord of the worlds,- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
موسی ؐ، فرعون، اور قوم موسیؐ
تاریخی ایت
موسی ؑ اور فرعون کے مکالمے