اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر                       The Pen-68 سورت القلم Ayah No-50 ایت نمبر

فَاجْتَبٰهُ رَبُّهٗ فَجَعَلَهٗ مِنَ الصّٰلِحِیْنَ
آسان اُردو پس اُس کے رب نے اُسے چن لیا پھر اُس کو نیک لوگوں میں سے بنا دیا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی پھر ان کے پروردگار نے انہیں منتخب فرما لیا، اور انہیں صالحین میں شامل کردیا۔
ابو الاعلی مودودی آخرکار اُس کے رب نے اسے برگزیدہ فرما لیا اور اِسے صالح بندوں میں شامل کر دیا
احمد رضا خان تو اسے اس کے رب نے چن لیا اور اپنے قربِ خاص کے سزاواروں (حقداروں) میں کرلیا،
احمد علی پس اسے اس کے رب نے نوازا پھر اسے نیک بختو ں میں کر دیا
فتح جالندھری پھر پروردگار نے ان کو برگزیدہ کرکے نیکوکاروں میں کرلیا
طاہر القادری پھر ان کے رب نے انہیں برگزیدہ بنا لیا اور انہیں (اپنے قربِ خاص سے نواز کر) کامل نیکو کاروں میں (شامل) فرما دیا،
علامہ جوادی پھر ان کے رب نے انہیں منتخب کرکے نیک کرداروں میں قرار دے دیا
ایم جوناگڑھی اسے اس کے رب نے پھر نوازا اور اسے نیک کاروں میں کر دیا
حسین نجفی مگر ان کے پروردگار نے انہیں منتخب کر لیا اور انہیں (اپنے) نیکوکار بندوں سے بنا دیا۔
=========================================
M.Daryabadi: Then his Lord chose him and made him of the righteous.
M.M.Pickthall: But his Lord chose him and placed him among the righteous.
Saheeh International: And his Lord chose him and made him of the righteous.
Shakir: Then his Lord chose him, and He made him of the good.
Yusuf Ali: Thus did his Lord choose him and make him of the Company of the Righteous.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت