اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر                       The Pen-68 سورت القلم Ayah No-47 ایت نمبر

اَمْ عِنْدَهُمُ الْغَیْبُ فَهُمْ یَكْتُبُوْنَ
آسان اُردو کیا اُن کے پاس غیب (کا علم) ہے پھر وہ (اُس کو) لکھ بھی لیتے ہیں (تاکہ بھول نہ جائیں)؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یا ان کے پاس غیب کا علم ہے جسے وہ لکھ رہے ہوں ؟
ابو الاعلی مودودی کیا اِن کے پاس غیب کا علم ہے جسے یہ لکھ رہے ہوں؟
احمد رضا خان یا ان کے پاس غیب ہے کہ وہ لکھ رہے ہیں
احمد علی یا ان کے پاس غیب کی خبر ہے کہ وہ اسے لکھ لیتے ہیں
فتح جالندھری یا ان کے پاس غیب کی خبر ہے کہ (اسے) لکھتے جاتے ہیں
طاہر القادری کیا ان کے پاس علمِ غیب ہے کہ وہ (اس کی بنیاد پر اپنے فیصلے) لکھتے ہیں،
علامہ جوادی یا ان کے پاس کوئی غیب ہے جسے یہ لکھ رہے ہیں
ایم جوناگڑھی یا کیا ان کے پاس علم غیب ہے جسے وه لکھتے ہوں
حسین نجفی یا کیا ان کے پاس غیب ہے سو جسے وہ لکھ رہے ہیں؟
=========================================
M.Daryabadi: Is with them the unseen, so that they write down?
M.M.Pickthall: Or is the Unseen theirs that they can write (thereof)?
Saheeh International: Or have they [knowledge of] the unseen, so they write [it] down?
Shakir: Or have they (the knowledge of) the unseen, so that they write (it) down?
Yusuf Ali: Or that the Unseen is in their hands, so that they can write it down?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے