اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 29-پارہ نمبر                   The Sovereignty-67 سورت الملک Ayah No-16 ایت نمبر

ءَاَمِنْتُمْ مَّنْ فِی السَّمَآءِ اَنْ یَّخْسِفَ بِكُمُ الْاَرْضَ فَاِذَا هِیَ تَمُوْرُۙ
آسان اُردو کیا تم (انسان اپنے آپ کو) اُس سے محفوظ سمجھتے ہو جو کہ آسمان میں ہے کہ وہ تمہیں زمین سے نگلوا دے پھر وہ (زمین)اُسی وقت! لرزنا شروع کر دے؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کیا تم آسمان والے کی اس بات سے بےخوف ہو بیٹھے ہو کہ وہ تمہیں زمین میں دھنسا دے، تو وہ ایک دم تھر تھرانے لگے ؟
ابو الاعلی مودودی کیا تم اِس سے بے خوف ہو کہ وہ جو آسمان میں ہے تمہیں زمین میں دھنسا دے اور یکایک یہ زمین جھکولے کھانے لگے؟
احمد رضا خان کیا تم اس سےنڈر ہوگئے جس کی سلطنت آسمان میں ہے کہ تمہیں زمین میں دھنسادے جبھی وہ کانپتی رہے
احمد علی کیا تم اس سے ڈرتے نہیں جو آسمان میں ہے کہ وہ تمہیں زمین میں دھنسا دے پس یکایک وہ لرزنے لگے
فتح جالندھری کیا تم اس سے جو آسمان میں ہے بےخوف ہو کہ تم کو زمین میں دھنسا دے اور وہ اس وقت حرکت کرنے لگے
طاہر القادری کیا تم آسمان والے (رب) سے بے خوف ہو گئے ہو کہ وہ تمہیں زمین میں دھنسا دے (اس طرح) کہ وہ اچانک لرزنے لگے،
علامہ جوادی کیا تم آسمان میں حکومت کرنے والے کی طرف سے مطمئن ہوگئے کہ وہ تم کو زمین میں دھنسا دے اور وہ تمہیں گردش ہی دیتی رہے
ایم جوناگڑھی کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہو کہ آسمانوں واﻻ تمہیں زمین میں دھنسا دے اور اچانک زمین لرزنے لگے
حسین نجفی کیا تم اس (اللہ) سے بےخوف ہو گئے جس (کی حکومت) آسمان میں ہے کہ وہ تمہیں زمین میں دھنسا دے پھر وہ ایک دم تھر تھرانے لگے۔
=========================================
M.Daryabadi: Are ye secure that He who is in the heaven will not sink the earth with you and then it should quake?
M.M.Pickthall: Have ye taken security from Him Who is in the heaven that He will not cause the earth to swallow you when lo! it is convulsed?
Saheeh International: Do you feel secure that He who [holds authority] in the heaven would not cause the earth to swallow you and suddenly it would sway?
Shakir: Are you secure of those in the heaven that He should not make the earth to swallow you up? Then lo! it shall be in a state of commotion.
Yusuf Ali: Do ye feel secure that He Who is in heaven will not cause you to be swallowed up by the earth when it shakes (as in an earthquake)?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
سوالیہ نشان
اللہ کا مقام