اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 28-پارہ نمبر                   Divorce-65 سورت الطلاق Ayah No-9 ایت نمبر

فَذَاقَتْ وَبَالَ اَمْرِهَا وَ كَانَ عَاقِبَةُ اَمْرِهَا خُسْرًا
آسان اُردو چنانچہ اُس (بستی) نے اپنے کاموں کی سزا چکھی اور اُس کے کاموں کا انجام خسارہ ہی ہوا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی چنانچہ انہوں نے اپنے اعمال کا وبال چکھا، اور ان کے اعمال کا آخری انجام نقصان ہی نقصان ہوا۔
ابو الاعلی مودودی انہوں نے اپنے کیے کا مزا چکھ لیا اور اُن کا انجام کار گھاٹا ہی گھاٹا ہے
احمد رضا خان تو انہوں نے اپنے کیے کا وبال چکھا اور ان کے کام انجام گھاٹا ہوا،
احمد علی پس ان بستیوں نے اپنے کام کا وبال چکھا اور ان کا انجام کار بربادی ہوئی
فتح جالندھری سو انہوں نے اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ لیا اور ان کا انجام نقصان ہی تو تھا
طاہر القادری سو انہوں نے اپنے کئے کا وبال چکھ لیا اور اُن کے کام کا انجام خسارہ ہی ہوا،
علامہ جوادی پھر انہوں نے اپنے کام کے وبال کا مزہ چکھ لیا اور آخری انجام خسارہ ہی قرار پایا
ایم جوناگڑھی پس انہوں نے اپنے کرتوت کا مزه چکھ لیا اور انجام کار ان کا خساره ہی ہوا
حسین نجفی پس انہوں نے اپنے کئے (کرتوت) کا وبال چکھا اور ان کے کام کا انجام گھاٹا تھا۔
=========================================
M.Daryabadi: Wherefore they tasted the evil consequence of their affair, and the end of their affair was loss.
M.M.Pickthall: So that it tasted the ill-effects of its conduct, and the consequence of its conduct was loss.
Saheeh International: And it tasted the bad consequence of its affair, and the outcome of its affair was loss.
Shakir: So it tasted the evil result of its conduct, and the end of its affair was perdition.
Yusuf Ali: Then did they taste the evil result of their conduct, and the End of their conduct was Perdition.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

تاریخی ایت
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے