Chapter No 28-پارہ نمبر    ‹                Mutual Disillusion-64 سورت التغابن ›Ayah No-18 ایت نمبر
| عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ |
| آسان اُردو | غیب اور حاضر کی چیزوں کوجانتا ہے، طاقتور عقلمند ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ ہر بھید کا اور ہر کھلی ہوئی چیز کا جاننے والا ہے، بڑے اقتدار کا، بڑی حکمت کا مالک۔ |
| ابو الاعلی مودودی | حاضر اور غائب ہر چیز کو جانتا ہے، زبردست اور دانا ہے |
| احمد رضا خان | ہر نہاں اور عیاں کا جاننے والا عزت والا حکمت والا، |
| احمد علی | سب چھپی اورکھلی کا جاننے والا غالب حکمت والا ہے |
| فتح جالندھری | پوشیدہ اور ظاہر کا جاننے والا غالب اور حکمت والا ہے |
| طاہر القادری | ہر نہاں اور عیاں کو جاننے والا ہے، بڑے غلبہ و عزت والا بڑی حکمت والا ہے، |
| علامہ جوادی | وہ حاضر و غائب کا جاننے والا اور صاحب هعزت و حکمت ہے |
| ایم جوناگڑھی | وه پوشیده اور ﻇاہر کا جاننے واﻻ ہے زبردست حکمت واﻻ (ہے) |
| حسین نجفی | وہ غائب اور حاضر کا جاننے والا، زبردست(اور) بڑا حکمت والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Knower of the unseen and the seen, the Mighty, the Wise. |
| M.M.Pickthall: | Knower of the Invisible and the Visible, the Mighty, the Wise. |
| Saheeh International: | Knower of the unseen and the witnessed, the Exalted in Might, the Wise. |
| Shakir: | The Knower of the unseen and the seen, the Mighty, the Wise. |
| Yusuf Ali: | Knower of what is open, Exalted in Might, Full of Wisdom. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے