Chapter No 28-پارہ نمبر    ‹                The Hypocrites-63 سورت المنٰفقون ›Ayah No-9 ایت نمبر
| یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُلْهِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ١ۚ وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ |
| آسان اُردو | اے ایمان والو! تمہارے مال (اسباب) اور تمہاری اولاد تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کر دے. اور جو ایسا کریں گے، پس وہ نقصان والے ہوں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اے ایمان والو ! تمہاری دولت اور تمہاری اولاد تمہیں اللہ کی یاد سے غافل نہ کرنے پائیں۔ اور جو لوگ ایسا کریں گے، وہ بڑے گھاٹے کا سودا کرنے والے ہوں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اے لوگو جو ایمان لائے ہو، تمہارے مال اور تمہاری اولادیں تم کو اللہ کی یاد سے غافل نہ کر دیں جو لوگ ایسا کریں وہی خسارے میں رہنے والے ہیں |
| احمد رضا خان | اے ایمان والو تمہارے مال نہ تمہاری اولاد کوئی چیز تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کرے اور جو ایسا کرے تو وہی لوگ نقصان میں ہیں |
| احمد علی | اے ایمان والو تمہیں تمہارے مال اور تمہاری اولاد الله کے ذکر سے غافل نہ کر دیں اور جو کوئی ایسا کرے گا سووہی نقصان اٹھانے والے ہیں |
| فتح جالندھری | مومنو! تمہارا مال اور اولاد تم کو خدا کی یاد سے غافل نہ کردے۔ اور جو ایسا کرے گا تو وہ لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں |
| طاہر القادری | اے ایمان والو! تمہارے مال اور تمہاری اولاد (کہیں) تمہیں اللہ کی یاد سے ہی غافل نہ کر دیں، اور جو شخص ایسا کرے گا تو وہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں، |
| علامہ جوادی | ایمان والو خبردار تمہارے اموال اور تمہاری اولاد تمہیں یاد خدا سے غافل نہ کردے کہ جو ایسا کرے گا وہ یقینا خسارہ والوں میں شمار ہوگا |
| ایم جوناگڑھی | اے مسلمانو! تمہارے مال اور تمہاری اوﻻد تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کر دیں۔ اور جو ایسا کریں وه بڑے ہی زیاں کار لوگ ہیں |
| حسین نجفی | اے ایمان والو! تمہارا مال اور تمہاری اولاد تمہیں خدا کی یاد سے غافل نہ کردے اور جو ایسا کرے گا وہی لوگ گھاٹا اٹھانے والے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | O ye who believe let not your riches or your children divert you from the remembrance of Allah. And whosoever doth that then those! they are the losers. |
| M.M.Pickthall: | O ye who believe! Let not your wealth nor your children distract you from remembrance of Allah. Those who do so, they are the losers. |
| Saheeh International: | O you who have believed, let not your wealth and your children divert you from remembrance of Allah. And whoever does that - then those are the losers. |
| Shakir: | O you who believe! let not your wealth, or your children, divert you from the remembrance of Allah; and whoever does that, these are the losers. |
| Yusuf Ali: | O ye who believe! Let not your riches or your children divert you from the remembrance of Allah. If any act thus, the loss is their own. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
محکم ایت