Chapter No 8-پارہ نمبر    ‹                  The Cattle-6 سورت الانعام ›Ayah No-127 ایت نمبر
| لَهُمْ دَارُ السَّلٰمِ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَ هُوَ وَلِیُّهُمْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ |
| آسان اُردو | اُن (دھیان دینے والے ، نصیحت پکڑنے والے لوگوں)کے لیے اُن کے رب کے ہاں سلامتی کا گھرہے اور وہ (اللہ)ان کا ولی (بچانے والا دوست) ہے اُس وجہ سے جو وہ (لوگ نیک اعمال) کیا کرتے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اُن کیلیے اُن کے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے اور وہ ان کا سر پرست ہے اُس صحیح طرز عمل کی وجہ سے جو انہوں نے اختیار کیا |
| ابو الاعلی مودودی | اُن کیلیے اُن کے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے اور وہ ان کا سر پرست ہے اُس صحیح طرز عمل کی وجہ سے جو انہوں نے اختیار کیا |
| احمد رضا خان | ان کے لیے سلامتی کا گھر ہے اپنے رب کے یہاں اور وہ ان کا مولیٰ ہے یہ ان کے کاموں کا پھل ہے، |
| احمد علی | ان کے لیے اپنے رب کے ہاں سلامتی کا گھر ہے اور وہ ان کے اعمال کے سبب سے ان کا مددگار ہے |
| فتح جالندھری | ان کے لیے ان کے اعمال کے صلے میں پروردگار کے ہاں سلامتی کا گھر ہے اور وہی ان کا دوستدار ہے |
| طاہر القادری | انہی کے لئے ان کے رب کے حضور سلامتی کا گھر ہے اور وہی ان کا مولٰی ہے ان اعمالِ (صالحہ) کے باعث جو وہ انجام دیا کرتے تھے، |
| علامہ جوادی | ان لوگوں کے لئے پروردگار کے نزدیک دارالّسلام ہے اور وہ ان کے اعمال کی بنا پر ان کا سرپرست ہے |
| ایم جوناگڑھی | ان لوگوں کے واسطے ان کے رب کے پاس سلامتی کا گھر ہے اور اللہ تعالیٰ ان سے محبت رکھتا ہے ان کے اعمال کی وجہ سے |
| حسین نجفی | ان کیلئے سلامتی کا گھر ہے ان کے پروردگار کے ہاں اور ان کے اچھے اعمال کی وجہ سے جو وہ کرتے ہیں اللہ ان کا سرپرست ہے۔ |
| M.Daryabadi: | For them is an abode of peace with their Lord; and He shall be their patron for that which they have been doing. |
| M.M.Pickthall: | For them is the abode of peace with their Lord. He will be their Protecting Friend because of what they used to do. | Saheeh International: | For them will be the Home of Peace with their Lord. And He will be their protecting friend because of what they used to do. |
| Shakir: | They shall have the abode of peace with their Lord, and He is their guardian because of what they did. |
| Yusuf Ali: | For them will be a home of peace in the presence of their Lord: He will be their friend, because they practised (righteousness). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تعلق ہے
قوم یذکرون کے لیے