Chapter No 28-پارہ نمبر    ‹               She that Disputeth-58 سورت المجادلۃ ›Ayah No-17 ایت نمبر
| لَنْ تُغْنِیَ عَنْهُمْ اَمْوَالُهُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُهُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَیْئًا١ؕ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ النَّارِ١ؕ هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ |
| آسان اُردو | اُن کے مال اور نہ ہی اُن کی اولاداُن کو اللہ سے ہرگز کسی چیز کا بھی فاہدہ نہیں دیں گے. یہی آگ کے ساتھی ہیں (دوزخی ہیں)؛ وہ اُس میں ہمیشہ رہیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ان کے مال اور ان کی اولاد اللہ کے مقابلے میں ان کے کچھ کام نہیں آئیں گے۔ یہ دوزخ والے ہیں۔ یہ ہمیشہ اسی میں رہیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اللہ سے بچانے کے لیے نہ ان کے مال کچھ کام آئیں گے نہ ان کی اولاد وہ دوزخ کے یار ہیں، اسی میں وہ ہمیشہ رہیں گے |
| احمد رضا خان | ان کے مال اور ان کی اولاد اللہ کے سامنے انہیں کچھ کام نہ دیں گے وہ دوزخی ہیں، انہیں اس میں ہمیشہ رہنا، |
| احمد علی | الله کے مقابلہ میں نہ تو ان کے مال ہی کچھ کام آئیں گے اور نہ ان کی اولاد کچھ کام آئے گی یہ دوزخی لوگ ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں |
| فتح جالندھری | خدا کے (عذاب کے) سامنے نہ تو ان کا مال ہی کچھ کام آئے گا اور نہ اولاد ہی (کچھ فائدہ دے گی) ۔ یہ لوگ اہل دوزخ ہیں اس میں ہمیشہ (جلتے) رہیں گے |
| طاہر القادری | اللہ (کے عذاب) سے ہرگز نہ ہی اُن کے مال انہیں بچا سکیں گے اور نہ اُن کی اولاد ہی (انہیں بچا سکے گی)، یہی لوگ اہلِ دوزخ ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں، |
| علامہ جوادی | اللرُ کے مقابلہ میں ان کا مال اور ان کی اولاد کوئی کام آنے والا نہیں ہے یہ سب جہنّمی ہیں اور وہیں ہمیشہ رہنے والے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | ان کے مال اور ان کی اوﻻد اللہ کے ہاں کچھ کام نہ آئیں گی۔ یہ تو جہنمی ہیں ہمیشہ ہی اس میں رہیں گے |
| حسین نجفی | ان کے مال اور ان کی اولاد انہیں ذرا بھی اللہ (کے عذاب) سے نہیں بچا سکیں گے یہ لوگ دوزخ والے ہیں وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | There will not avail them against Allah their riches or their children at all. Th are the fellows of the Fire; therein they will be abiders. |
| M.M.Pickthall: | Their wealth and their children will avail them naught against Allah. Such are rightful owners of the Fire; they will abide therein. |
| Saheeh International: | Never will their wealth or their children avail them against Allah at all. Those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally |
| Shakir: | Neither their wealth nor their children shall avail them aught against Allah; they are the inmates of the fire, therein they shall abide. |
| Yusuf Ali: | Of no profit whatever to them, against Allah, will be their riches nor their sons: they will be Companions of the Fire, to dwell therein (for aye)! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے