اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                         Iron-57 سورت الحدید Ayah No-5 ایت نمبر

لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ وَ اِلَى اللّٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ
آسان اُردو آسمانوں اور زمین کی باشاہی اُسی کی ہے. اور اللہ کی طرف معاملات لوٹائے جاتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کی ہے، اور تمام معاملات اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی وہی زمین اور آسمانوں کی بادشاہی کا مالک ہے اور تمام معاملات فیصلے کے لیے اُسی کی طرف رجوع کیے جاتے ہیں
احمد رضا خان اسی کی ہے آسمانوں اور زمین کی سلطنت، اور اللہ ہی کی طرف، سب کاموں کی رجوع،
احمد علی آسمانوں اورزمین کی حکومت اسی کے لیے ہے اور سب امور الله ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں
فتح جالندھری آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے۔ اور سب امور اسی کی طرف رجوع ہوتے ہیں
طاہر القادری آسمانوں اور زمین کی ساری سلطنت اسی کی ہے، اور اسی کی طرف سارے امور لوٹائے جاتے ہیں،
علامہ جوادی آسمان و زمین کا ملک اسی کے لئے ہے اور تمام امور کی بازگشت اسی کی طرف ہے
ایم جوناگڑھی آسمانوں کی اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے۔ اور تمام کام اسی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں
حسین نجفی آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اسی کیلئے ہے اور تمام معاملات کی باز گشت اللہ ہی کی طرف ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: His is the dominion of the heavens and the earth, and Unto Allah will all affairs be brought back.
M.M.Pickthall: His is the Sovereignty of the heavens and the earth, and unto Allah (all) things are brought back.
Saheeh International: His is the dominion of the heavens and earth. And to Allah are returned [all] matters.
Shakir: His is the kingdom of the heavens and the earth; and to Allah are (all) affairs returned.
Yusuf Ali: To Him belongs the dominion of the heavens and the earth: and all affairs are referred back to Allah.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
شان باری تعالی