Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹                      Iron-57 سورت الحدید ›Ayah No-3 ایت نمبر
| هُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ وَ الظَّاهِرُ وَ الْبَاطِنُ١ۚ وَ هُوَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ |
| آسان اُردو | وہ اول اور آخر ہےاور ظاہر اور باطن ہے اور وہ تمام چیزوں سے باخبر ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہی اول بھی ہے اور آخر بھی، ظاہر بھی اور چھپا ہوا بھی، اور وہ ہر چیز کو پوری طرح جاننے والا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہی اول بھی ہے اور آخر بھی، ظاہر بھی ہے اور مخفی بھی، اور وہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے |
| احمد رضا خان | وہی اول وہی آخر وہی ظاہر وہی باطن اور وہی سب کچھ جانتا ہے، |
| احمد علی | وہی سب سے پہلا اور سب سے پچھلا اور ظاہر اور پوشیدہ ہے اور وہی ہر چیز کو جاننے والا ہے |
| فتح جالندھری | وہ (سب سے) پہلا اور (سب سے) پچھلا اور (اپنی قدرتوں سے سب پر) ظاہر اور (اپنی ذات سے) پوشیدہ ہے اور وہ تمام چیزوں کو جانتا ہے |
| طاہر القادری | وہی (سب سے) اوّل اور (سب سے) آخر ہے اور (اپنی قدرت کے اعتبار سے) ظاہر اور (اپنی ذات کے اعتبار سے) پوشیدہ ہے، اور وہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے، |
| علامہ جوادی | وہی اوّل ہے وہی آخر وہی ظاہر ہے وہی باطن اور وہی ہر شے کا جاننے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | وہی پہلے ہے اور وہی پیچھے، وہی ﻇاہر ہے اور وہی مخفی، اور وه ہر چیز کو بخوبی جاننے واﻻ ہے |
| حسین نجفی | وہی اول ہے اور وہی آخر، وہی ظاہرہے اور وہی باطن اور وہ ہر چیز کا خوب جاننے والا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | He is the First and the Last, and the OutWard and the inward, and He is of everything the Knower. |
| M.M.Pickthall: | He is the First and the Last, and the Outward and the Inward; and He is Knower of all things. |
| Saheeh International: | He is the First and the Last, the Ascendant and the Intimate, and He is, of all things, Knowing. |
| Shakir: | He is the First and the Last and the Ascendant (over all) and the Knower of hidden things, and He is Cognizant of all things. |
| Yusuf Ali: | He is the First and the Last, the Evident and the Immanent: and He has full knowledge of all things. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
شان باری تعالی