اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                         Iron-57 سورت الحدید Ayah No-17 ایت نمبر

اِعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا١ؕ قَدْ بَیَّنَّا لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ
آسان اُردو جان لو کہ اللہ زمین کو اُس کی موت کے بعد زندگی دیتا ہے. ہم نے واقعی اپنی آیات (احکامات) کھول کر (واضح طور پر) تمہارے لئے بیان کر دی ہیں، کہ شاید تم سمجھو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی خوب سمجھ لو کہ اللہ زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد زندگی بخشتا ہے۔ ہم نے تمہارے لیے نشانیاں کھول کھول کر واضح کردی ہیں، تاکہ تم سمجھ سے کام لو۔
ابو الاعلی مودودی خوب جان لو کہ، اللہ زمین کو اُس کی موت کے بعد زندگی بخشتا ہے، ہم نے نشانیاں تم کو صاف صاف دکھا دی ہیں، شاید کہ تم عقل سے کام لو
احمد رضا خان
احمد علی اور جان لو کہ الله ہی زمین کو اس کے مرنے پیچھے زندہ کرتا ہے ہم نے تو تمہارے لیے کھول کھول کر نشانیاں بیان کر دی ہیں تاکہ تم سمجھو
فتح جالندھری جان رکھو کہ خدا ہی زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے۔ ہم نے اپنی نشانیاں تم سے کھول کھول کر بیان کردی ہیں تاکہ تم سمجھو
طاہر القادری جان لو کہ اللہ ہی زمین کو اُس کی مُردنی کے بعد زندہ کرتا ہے، اور بیشک ہم نے تمہارے لئے نشانیاں واضح کر دی ہیں تاکہ تم عقل سے کام لو،
علامہ جوادی یاد رکھو کہ خدا مردہ زمینوں کا زندہ کرنے والا ہے اور ہم نے تمام نشانیوں کو واضح کرکے بیان کردیا ہے تاکہ تم عقل سے کام لے سکو
ایم جوناگڑھی یقین مانوکہ اللہ ہی زمین کو اس کی موت کے بعد زنده کر دیتا ہے۔ ہم نے تو تمہارے لیے اپنی آیتیں بیان کردیں تاکہ تم سمجھو
حسین نجفی خوب جان لو کہ اللہ زمین کو زندہ کرتا ہے اس کی موت کے بعد اور ہم نے اپنی آیات تمہارے لئے واضح طور پر بیان کر دی ہیں تاکہ تم عقل سے کام لو۔
=========================================
M.Daryabadi: Know that Allah quickeneth earth after the death thereof. Surely We have propounded unto you the signs, that haply ye may reflect.
M.M.Pickthall: Know that Allah quickeneth the earth after its death. We have made clear Our revelations for you, that haply ye may understand.
Saheeh International: Know that Allah gives life to the earth after its lifelessness. We have made clear to you the signs; perhaps you will understand.
Shakir: Know that Allah gives life to the earth after its death; indeed, We have made the communications clear to you that you may understand.
Yusuf Ali: Know ye (all) that Allah giveth life to the earth after its death! already have We shown the Signs plainly to you, that ye may learn wisdom.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
علمی ایت
شان باری تعالی