Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Beneficent-55 سورت الرحمٰن ›Ayah No-54 ایت نمبر
| مُتَّكِئِیْنَ عَلٰى فُرُشٍۭ بَطَآئِنُهَا مِنْ اِسْتَبْرَقٍ١ؕ وَ جَنَا الْجَنَّتَیْنِ دَانٍۚ |
| آسان اُردو | گدوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے غلاف ریشمی کپڑے سے ہوں گے، اور دونوں باغوں کا پھل قریب ہو گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ (جنتی لوگ) ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے بستر دبیز ریشم کے ہوں گے، اور دونوں باغوں کے پھل جھکے پڑ رہے ہوں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جنتی لوگ ایسے فرشوں پر تکیے لگا کے بیٹھیں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے، اور باغوں کی ڈالیاں پھلوں سے جھکی پڑ رہی ہوں گی |
| احمد رضا خان | اور ایسے بچھونوں پر تکیہ لگائے جن کا اَستر قناویز کا اور دونوں کے میوے اتنے جھکے ہوئے کہ نیچے سے چن لو |
| احمد علی | ایسے فرشتو ں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے کہ جن کا استر مخملی ہوگا اور دونوں باغوں کا میوہ جھک رہا ہوگا |
| فتح جالندھری | (اہل جنت) ایسے بچھونوں پر جن کے استرا طلس کے ہیں تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔ اور دونوں باغوں کے میوے قریب (جھک رہے) ہیں |
| طاہر القادری | اہلِ جنت ایسے بستروں پر تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استر نفِیس اور دبیز ریشم (یعنی اَطلس) کے ہوں گے، اور دونوں جنتوں کے پھل (اُن کے) قریب جھک رہے ہوں گے، |
| علامہ جوادی | یہ لوگ ان فرشوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استراطلس کے ہوں گے اور دونوں باغات کے میوے انتہائی قریب سے حاصل کرلیں گے |
| ایم جوناگڑھی | جنتی ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے، اور ان دونوں جنتوں کے میوے بالکل قریب ہوں گے |
| حسین نجفی | وہ ایسے بچھونوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے۔ |
| M.Daryabadi: | Reclining on carpets whereof the linings will be of brocade; and the fruit of the two Gardens shall be near at hand. |
| M.M.Pickthall: | Reclining upon couches lined with silk brocade, the fruit of both the gardens near to hand. |
| Saheeh International: | [They are] reclining on beds whose linings are of silk brocade, and the fruit of the two gardens is hanging low. |
| Shakir: | Reclining on beds, the inner coverings of which are of silk brocade; and the fruits of the two gardens shall be within reach. |
| Yusuf Ali: | They will recline on Carpets, whose inner linings will be of rich brocade: the Fruit of the Gardens will be near (and easy of reach). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
جنت کے اوصاف