اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Beneficent-55 سورت الرحمٰن Ayah No-37 ایت نمبر

فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَالدِّهَانِۚ
آسان اُردو پھر جب آسمان پھٹ جائے گا پھر سرخ ہو جائے گا جیسے کہ سرخ کھال۔۔۔
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی غرض (وہ وقت آئے گا) جب آسمان پھٹ پڑے گا اور لال چمڑے کی طرح سرخ گلاب بن جائے گا۔
ابو الاعلی مودودی پھر (کیا بنے گی اُس وقت) جب آسمان پھٹے گا اور لال چمڑے کی طرح سرخ ہو جائے گا؟
احمد رضا خان پھر جب آسمان پھٹ ائے گا تو گلاب کے پھول کا سا ہوجائے گا جیسے سرخ نری (بکرے کی رنگی ہوئی کھال)
احمد علی پھر جب آسمان پھٹ جائے گا اور پھٹ کر گلابی تیل کی طرح سرخ ہو جائے گا
فتح جالندھری پھر جب آسمان پھٹ کر تیل کی تلچھٹ کی طرح گلابی ہوجائے گا (تو) وہ کیسا ہولناک دن ہوگا
طاہر القادری پھر جب آسمان پھٹ جائیں گے اور جلے ہوئے تیل (یا سرخ چمڑے) کی طرح گلابی ہو جائیں گے،
علامہ جوادی پھر جب آسمان پھٹ کر تیل کی طرح سرخ ہوجائے گا
ایم جوناگڑھی پس جب کہ آسمان پھٹ کر سرخ ہو جائے جیسے کہ سرخ چمڑه
حسین نجفی (اس وقت کیا حالت ہوگی) جب آسمان پھٹ جائے گا اور (رنگے ہوئے) سرخ چمڑے کی طرح لال ہو جائے گا۔
=========================================
M.Daryabadi: And when the heaven will be rent in sunder and will become rosy like Unto red hide.
M.M.Pickthall: And when the heaven splitteth asunder and becometh rosy like red hide -
Saheeh International: And when the heaven is split open and becomes rose-colored like oil -
Shakir: And when the heaven is rent asunder, and then becomes red like red hide.
Yusuf Ali: When the sky is rent asunder, and it becomes red like ointment:
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت