اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Beneficent-55 سورت الرحمٰن Ayah No-31 ایت نمبر

سَنَفْرُغُ لَكُمْ اَیُّهَ الثَّقَلٰنِۚ
آسان اُردو ہم تمہیں فارغ کر دیں گے اے دونوں بُوجھو (یعنی انسانو اور جنات کا بوجھ)
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اے دو بھاری مخلوقو ! ہم عنقریب تمہارے (حساب کے) لیے فارغ ہونے والے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی اے زمین کے بوجھو، عنقریب ہم تم سے باز پرس کرنے کے لیے فارغ ہوئے جاتے ہیں
احمد رضا خان جلد سب کام نبٹا کر ہم تمہارے حساب کا قصد فرماتے ہیں اے دونوں بھاری گروہ
احمد علی اے جن و انس ہم تمہارے لیے جلد ہی فارغ ہو جائیں گے
فتح جالندھری اے دونوں جماعتو! ہم عنقریب تمہاری طرف متوجہ ہوتے ہیں
طاہر القادری اے ہر دو گروہانِ (اِنس و جِن!) ہم عنقریب تمہارے حساب کی طرف متوّجہ ہوتے ہیں،
علامہ جوادی اے دونوں گروہو ہم عنقریب ہی تمہاری طرف متوجہ ہوں گے
ایم جوناگڑھی (جنوں اور انسانوں کے گروہو!) عنقریب ہم تمہاری طرف پوری طرح متوجہ ہو جائیں گے
حسین نجفی اے جن وانس ہم عنقریب (تمہاری خبر لینے کیلئے) تمہاری طرف متوجہ ہو نے والے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Anon We shall direct Our selves to you, O ye two classes.
M.M.Pickthall: We shall dispose of you, O ye two dependents (man and jinn).
Saheeh International: We will attend to you, O prominent beings.
Shakir: Soon will We apply Ourselves to you, O you two armies.
Yusuf Ali: Soon shall We settle your affairs, O both ye worlds!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت