اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Beneficent-55 سورت الرحمٰن Ayah No-29 ایت نمبر

یَسْئَلُهٗ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ كُلَّ یَوْمٍ هُوَ فِیْ شَاْنٍۚ
آسان اُردو آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہے، اُسی سے مانگتا ہے،ہر روز وہ، (باری تعالی) ایک شان(کام) میں ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں اسی سے (اپنی حاجتیں) مانگتے ہیں، وہ ہر روز کسی شان میں ہے۔
ابو الاعلی مودودی زمین اور آسمانوں میں جو بھی ہیں سب اپنی حاجتیں اُسی سے مانگ رہے ہیں ہر آن وہ نئی شان میں ہے
احمد رضا خان اسی کے منگتا ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں اسے ہر دن ایک کام ہے
احمد علی اس سے مانگتے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں ہر روز وہ ایک کام میں ہے
فتح جالندھری آسمان اور زمین میں جتنے لوگ ہیں سب اسی سے مانگتے ہیں۔ وہ ہر روز کام میں مصروف رہتا ہے
طاہر القادری سب اسی سے مانگتے ہیں جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہیں۔ وہ ہر آن نئی شان میں ہوتا ہے،
علامہ جوادی آسمان و زمین میں جو بھی ہے سب اسی سے سوال کرتے ہیں اور وہ ہر روز ایک نئی شان والا ہے
ایم جوناگڑھی سب آسمان وزمین والے اسی سے مانگتے ہیں۔ ہر روز وه ایک شان میں ہے
حسین نجفی آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں اسی سے (اپنی حاجتیں) مانگتے ہیں وہ ہر روز (بلکہ ہر آن) ایک نئی شان میں ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Of Him beggeth whosoever is in the heavens and the earth; every day He is in a new affair.
M.M.Pickthall: All that are in the heavens and the earth entreat Him. Every day He exerciseth (universal) power.
Saheeh International: Whoever is within the heavens and earth asks Him; every day He is bringing about a matter.
Shakir: All those who are in the heavens and the earth ask of Him; every moment He is in a state (of glory).
Yusuf Ali: Of Him seeks (its need) every creature in the heavens and on earth: every day in (new) Splendour doth He (shine)!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت