Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Beneficent-55 سورت الرحمٰن ›Ayah No-24 ایت نمبر
| وَ لَهُ الْجَوَارِ الْمُنْشَئٰتُ فِی الْبَحْرِ كَالْاَعْلَامِۚ |
| آسان اُردو | اور اُسی کے ہیں جہاز (کشتیاں) سمندر میں بکھرے ہوئے جیسے کہ اونچے پہاڑ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اسی کے قبضے میں وہ جہاز ہیں جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے کھڑے کیے گئے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور یہ جہاز اُسی کے ہیں جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے اٹھے ہوئے ہیں |
| احمد رضا خان | اور اسی کی ہیں وہ چلنے والیاں کہ دریا میں اٹھی ہوئی ہیں جیسے پہاڑ |
| احمد علی | اور سمند ر میں پہا ڑوں جیسے کھڑے ہوئے جہاز اسی کے ہیں |
| فتح جالندھری | اور جہاز بھی اسی کے ہیں جو دریا میں پہاڑوں کی طرح اونچے کھڑے ہوتے ہیں |
| طاہر القادری | اوربلند بادبان والے بڑے بڑے جہاز (بھی) اسی کے (اختیار میں) ہیں جو پہاڑوں کی طرح سمندر میں (کھڑے ہوتے یا چلتے) ہیں، |
| علامہ جوادی | اسی کے وہ جہاز بھی ہیں جو دریا میں پہاڑوں کی طرح کھڑے رہتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور اللہ ہی کی (ملکیت میں) ہیں وه جہاز جو سمندروں میں پہاڑ کی طرح بلند (چل پھر رہے) ہیں |
| حسین نجفی | اور اسی کے لئے وہ (جہاز) ہیں جو سمندروں میں پہاڑوں کی طرح اٹھے ہوئے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | His are the ships with elevated sails upon the sea like mountains. |
| M.M.Pickthall: | His are the ships displayed upon the sea, like banners. |
| Saheeh International: | And to Him belong the ships [with sails] elevated in the sea like mountains. |
| Shakir: | And His are the ships reared aloft in the sea like mountains. |
| Yusuf Ali: | And His are the Ships sailing smoothly through the seas, lofty as mountains: |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت