اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Mount-52 سورت الطور Ayah No-39 ایت نمبر

اَمْ لَهُ الْبَنٰتُ وَ لَكُمُ الْبَنُوْنَؕ
آسان اُردو یا کیا اُس (اللہ) کے لئے تو لڑکیا ں (بیٹیاں) ہیں اور تمہارے لئے بیٹے ہیں؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کیا اللہ کے حصے میں تو بیٹیاں ہیں اور بیٹے تمہارے حصے میں آئے ہیں ؟
ابو الاعلی مودودی کیا اللہ کے لیے تو ہیں بیٹیاں اور تم لوگوں کے لیے ہیں بیٹے؟
احمد رضا خان کیا اس کو بیٹیاں اور تم کو بیٹے
احمد علی کیا اس کے لیے توبیٹیاں ہیں اور تمہارے لیے بیٹے
فتح جالندھری کیا خدا کی تو بیٹیاں اور تمہارے بیٹے
طاہر القادری کیا اس (خدا) کے لئے بیٹیاں ہیں اور تمہارے لئے بیٹے ہیں،
علامہ جوادی یا خدا کے لئے لڑکیاں ہیں اور تمہارے لئے لڑکے ہیں
ایم جوناگڑھی کیا اللہ کی تو سب لڑکیاں ہیں اور تمہارے ہاں لڑکے ہیں؟
حسین نجفی کیا اللہ کے لئے بیٹیاں ہیں اور تمہارے لئے بیٹے؟
=========================================
M.Daryabadi: Hath He daughters and ye sons?
M.M.Pickthall: Or hath He daughters whereas ye have sons?
Saheeh International: Or has He daughters while you have sons?
Shakir: Or has He daughters while you have sons?
Yusuf Ali: Or has He only daughters and ye have sons?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قران کے منکروں کے بارے میں