Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹              Muhammad-47 سورت محمدﷺ ›Ayah No-37 ایت نمبر
| اِنْ یَّسْئَلْكُمُوْهَا فَیُحْفِكُمْ تَبْخَلُوْا وَ یُخْرِجْ اَضْغَانَكُمْ |
| آسان اُردو | اگر وہ تم سے اس (مال و دولت)کو مانگے، اور تمہیں مجبور بھی کرے، تو تم ذخیرہ کر لو گے (بخل کر لو گے)، اور وہ تمہاری (خفیہ) نفرتوں کو ظاہر کر دے گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اگر وہ تم سے تمہارے مال طلب کرے، اور تم سے سب کچھ سمیٹ لے تو تم بخل سے کام لو گے، اور وہ تمہارے دل کی ناراضیوں کو ظاہر کردے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اگر کہیں وہ تمہارے مال تم سے مانگ لے اور سب کے سب تم سے طلب کر لے تو تم بخل کرو گے اور وہ تمہارے کھوٹ ابھار لائے گا |
| احمد رضا خان | اگر انہیں تم سے طلب کرے اور زیادہ طلب کرے تم بخل کرو گے اور وہ بخل تمہارے دلوں کے میل ظاہر کردے گا، |
| احمد علی | اور اگر تم سے وہ (مال) مانگے پھر تمہیں تنگ کرے تو تم بخل کرنے لگو اور تمہارے دلی کینے ظاہر کر دے |
| فتح جالندھری | اگر وہ تم سے مال طلب کرے اور تمہیں تنگ کرے تو تم بخل کرنے لگو اور وہ (بخل) تمہاری بدنیتی ظاہر کرکے رہے |
| طاہر القادری | اگر وہ تم سے اس مال کو طلب کر لے پھر تمہیں طلب میں تنگی دے تو تمہیں (دل میں) تنگی محسوس ہوگی (اور) تم بخل کرو گے اور (اس طرح) وہ تمہارے (دنیا پرستی کے باعث باطنی) زنگ ظاہر کر دے گا، |
| علامہ جوادی | وہ اگر طلب بھی کرے اور اصرار بھی کرے تو تم بخل ہی کرو گے اور خدا تمہارے کینوں کو خود ہی ظاہر کردے گا |
| ایم جوناگڑھی | اگر وه تم سے تمہارا مال مانگے اور زور دے کر مانگے تو تم اس سے بخیلی کرنے لگو گے اور وه تمہارے کینے ﻇاہر کر دے گا |
| حسین نجفی | اور اگر وہ تم سے وہ (مال) مانگے اورپھر اصرار بھی کرے تو تم بخل کرو گے اور وہ تمہارے دلی کینوں (اور دلی ناگواریوں) کو ظاہر کر دے گا۔ |
| M.Daryabadi: | If He required it of you and importuned you, ye would be niggardly, and He will bring to light your secret malevolence. |
| M.M.Pickthall: | If He should ask it of you and importune you, ye would hoard it, and He would bring to light your (secret) hates. |
| Saheeh International: | If He should ask you for them and press you, you would withhold, and He would expose your unwillingness. |
| Shakir: | If He should ask you for it and urge you, you will be niggardly, and He will bring forth your malice. |
| Yusuf Ali: | If He were to ask you for all of them, and press you, ye would covetously withhold, and He would bring out all your ill-feeling. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے