Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹              Muhammad-47 سورت محمدﷺ ›Ayah No-34 ایت نمبر
| اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ثُمَّ مَاتُوْا وَ هُمْ كُفَّارٌ فَلَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْ |
| آسان اُردو | بے شک! جو لوگ کفر (انکار) کرتے ہیں اور اللہ کی راہ سے (لوگوں کو) روکتے ہیں پھر مر جاتے ہیں اور وہ کافر ہی ہوتے ہیں، پھراللہ اُن کو ہر گزمعاف نہیں کرے گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے اور دوسروں کو اللہ کے راستے سے روکا ہے، پھر کفر ہی کی حالت میں مرگئے ہیں، اللہ کبھی ان کو نہیں بخشے گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کفر کرنے والوں اور راہ خدا سے روکنے والوں اور مرتے دم تک کفر پر جمے رہنے والوں کو تو اللہ ہرگز معاف نہ کرے گا |
| احمد رضا خان | بیشک جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا پھر کافر ہی مرگئے تو اللہ ہر گز انہیں نہ بخشے گا |
| احمد علی | بےشک جنہوں نے انکار کیا اور الله کی راہ سے روکا پھر مر گئے درآنحالیکہ وہ کافر تھے سو الله ان کو ہرگز نہیں بخشے گا |
| فتح جالندھری | جو لوگ کافر ہوئے اور خدا کے رستے سے روکتے رہے پھر کافر ہی مرگئے خدا ان کو ہرگز نہیں بخشے گا |
| طاہر القادری | بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) اﷲ کی راہ سے روکا پھر اس حال میں مر گئے کہ وہ کافر تھے تو اﷲ انہیں کبھی نہ بخشے گا، |
| علامہ جوادی | بیشک جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور خدا کی راہ میں رکاوٹ ڈالی اور پھر حالت کفر ہی میں مرگئے تو خدا انہیں ہرگز معاف نہیں کرے گا |
| ایم جوناگڑھی | جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راه سے اوروں کو روکا پھر کفر کی حالت میں ہی مرگئے (یقین کر لو) کہ اللہ انہیں ہرگز نہ بخشے گا |
| حسین نجفی | بےشک جن لوگوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے روکا اور پھر وہ کفر ہی کی حالت میں مر گئے اللہ ان کو کبھی نہیں بخشے گا۔ |
| M.Daryabadi: | Verily those who disbelieve and hinder others from the way of Allah and then die as infidels, Allah shall by no means forgive them. |
| M.M.Pickthall: | Lo! those who disbelieve and turn from the way of Allah and then die disbelievers, Allah surely will not pardon them. |
| Saheeh International: | Indeed, those who disbelieved and averted [people] from the path of Allah and then died while they were disbelievers - never will Allah forgive them. |
| Shakir: | Surely those who disbelieve and turn away from Allah's way, then they die while they are unbelievers, Allah will by no means forgive them. |
| Yusuf Ali: | Those who reject Allah, and hinder (men) from the Path of Allah, then die rejecting Allah,- Allah will not forgive them. |
آیت کے متعلق اہم نقاط