اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 26-پارہ نمبر                 Muhammad-47 سورت محمدﷺ Ayah No-31 ایت نمبر

وَ لَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتّٰى نَعْلَمَ الْمُجٰهِدِیْنَ مِنْكُمْ وَ الصّٰبِرِیْنَ١ۙ وَ نَبْلُوَاۡ اَخْبَارَكُمْ
آسان اُردو اور واقعی ہم تمہارا امتحان لیں گے حتی کہ ہم جان لیں تم میں سے مجاہدین کو اور صبر کرنیوالوں کو بھی، اور ہم تمہاری خبروں (حالات) کی آزمائش کر لیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ہم ضرور تمہیں آزمائش میں ڈالیں گے، تاکہ ہم یہ دیکھ لیں کہ تم میں سے کون ہیں جو مجاہد اور ثابت قدم رہنے والے ہیں، اور تاکہ تمہارے حالات کی جانچ پڑتال کرلیں۔
ابو الاعلی مودودی ہم ضرور تم لوگوں کو آزمائش میں ڈالیں گے تاکہ تمہارے حالات کی جانچ کریں اور دیکھ لیں کہ تم میں مجاہد اور ثابت قدم کون ہیں
احمد رضا خان اور ضرور ہم تمہیں جانچیں گے یہاں تک کہ دیکھ لیں تمہارے جہاد کرنے والوں اور صابروں کو اور تمہاری خبریں آزمالیں
احمد علی اور ہم تمہیں آزمائیں گے یہاں تک کہ ہم تم میں سے جہاد کرنے والوں کو اور صبر کرنے والوں کو معلوم کر لیں اور تمہارے حالات کو جانچ لیں
فتح جالندھری اور ہم تو لوگوں کو آزمائیں گے تاکہ جو تم میں لڑائی کرنے والے اور ثابت قدم رہنے والے ہیں ان کو معلوم کریں۔ اور تمہارے حالات جانچ لیں
طاہر القادری اور ہم ضرور تمہاری آزمائش کریں گے یہاں تک کہ تم میں سے (ثابت قدمی کے ساتھ) جہاد کرنے والوں اور صبر کرنے والوں کو (بھی) ظاہر کر دیں اور تمہاری (منافقانہ بزدلی کی مخفی) خبریں (بھی) ظاہر کر دیں،
علامہ جوادی اور ہم یقینا تم سب کا امتحان لیں گے تاکہ یہ دیکھیں کہ تم میں جہاد کرنے والے اور صبر کرنے والے کون لوگ ہیں اور اس طرح تمہارے حالات کو باقاعدہ جانچ لیں
ایم جوناگڑھی یقیناً ہم تمہارا امتحان کریں گے تاکہ تم میں سے جہاد کرنے والوں اور صبر کرنے والوں کو ﻇاہر کر دیں اور ہم تمہاری حالتوں کی بھی جانچ کر لیں
حسین نجفی اور ہم ضرور تم لوگوں کو آزمائیںگے تاکہ ہم تم میں سے جہاد کرنے والوں اور ثابت قدم رہنے والوں کو معلوم (و ممیز) کریں اور تمہارے حالات کی جانچ کر لیں۔
=========================================
M.Daryabadi: And of a surety We shall prove you all until We know the strivers among you and the steadfast, and We shall prove your states.
M.M.Pickthall: And verily We shall try you till We know those of you who strive hard (for the cause of Allah) and the steadfast, and till We test your record.
Saheeh International: And We will surely test you until We make evident those who strive among you [for the cause of Allah] and the patient, and We will test your affairs.
Shakir: And most certainly We will try you until We have known those among you who exert themselves hard, and the patient, and made your case manifest.
Yusuf Ali: And We shall try you until We test those among you who strive their utmost and persevere in patience; and We shall try your reported (mettle).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
یہ ازمائش کئی طرح کی ہو سکتی ہے