Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹              Muhammad-47 سورت محمدﷺ ›Ayah No-21 ایت نمبر
| طَاعَةٌ وَّ قَوْلٌ مَّعْرُوْفٌ١۫ فَاِذَا عَزَمَ الْاَمْرُ١۫ فَلَوْ صَدَقُوا اللّٰهَ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْۚ |
| آسان اُردو | اطاعت (فرمانبرداری) اور اچھی بات (زبانی تو) ہے. پھر جب کوئی معاملہ طے ہو جائے، پھر اگر وہ اللہ سے سچے ہوں، تو یہ اُن کے لیے بہتر ہو گا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ فرمانبرداری کا اظہار اور اچھی اچھی باتیں کرتے ہیں، لیکن جب (جہاد کا) حکم پکا ہوجائے اس وقت اگر یہ اللہ کے ساتھ سچے نکلیں تو ان کے حق میں اچھا ہو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | (اُن کی زبان پر ہے) اطاعت کا اقرار اور اچھی اچھی باتیں مگر جب قطعی حکم دے دیا گیا اُس وقت وہ اللہ سے اپنے عہد میں سچے نکلتے تو انہی کے لئے اچھا تھا |
| احمد رضا خان | اور اچھی بات کہتے پھر جب حکم ناطق ہوچکا تو اگر اللہ سے سچے رہتے تو ان کا بھلا تھا، |
| احمد علی | حکم ماننا اور نیک بات کہنا (لازم ہے) پس جب بات قرار پا جائے تو اگر وہ الله کے سچے رہے تو ان کے لیے بہتر ہے |
| فتح جالندھری | (خوب کام تو) فرمانبرداری اور پسندیدہ بات کہنا (ہے) پھر جب (جہاد کی) بات پختہ ہوگئی تو اگر یہ لوگ خدا سے سچے رہنا چاہتے تو ان کے لئے بہت اچھا ہوتا |
| طاہر القادری | فرمانبرداری اور اچھی گفتگو (ان کے حق میں بہتر) ہے، پھر جب حکمِ جہاد قطعی (اور پختہ) ہو گیا تو اگر وہ اﷲ سے (اپنی اطاعت اور وفاداری میں) سچے رہتے تو ان کے لئے بہتر ہوتا، |
| علامہ جوادی | ان کے حق میں بہترین بات اطاعت اور نیک گفتگو ہے پھر جب جنگ کا معاملہ طے ہوجائے تو اگر خدا سے اپنے کئے وعدہ پر قائم رہیں تو ان کے حق میں بہت بہتر ہے |
| ایم جوناگڑھی | فرمان کا بجا ﻻنا اور اچھی بات کا کہنا۔ پھر جب کام مقرر ہو جائے، تو اللہ کے ساتھ سچے رہیں تو ان کے لئے بہتری ہے |
| حسین نجفی | ان کے لئے بہتر تو یہ تھا کہ اطاعت کرتے اور اچھی بات کہتے اور جب (جہاد کا) قطعی فیصلہ ہو جاتا تو اگر یہ اللہ سے (اپنے عہد میں) سچے ثابت ہوتے تو ان کے لئے بہتر ہوتا۔ |
| M.Daryabadi: | Their obedience and speech are known. Then when the affair is determined, if even then they gave credence Unto Allah, it would have been better for them. |
| M.M.Pickthall: | Obedience and a civil word. Then, when the matter is determined, if they are loyal to Allah it will be well for them. |
| Saheeh International: | Obedience and good words. And when the matter [of fighting] was determined, if they had been true to Allah, it would have been better for them. |
| Shakir: | Obedience and a gentle word (was proper); but when the affair becomes settled, then if they remain true to Allah it would certainly be better for them. |
| Yusuf Ali: | Were it to obey and say what is just, and when a matter is resolved on, it were best for them if they were true to Allah. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
٭یعنی زبانی تو اقرار کرتے رہنا جب عملی طور پر کچھ کرنے کی بات ہو جیسے اللہ کی راہ میں لڑنا تو پھر اگر وفاداری ہے تو بہتر ہے