اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 26-پارہ نمبر                 Muhammad-47 سورت محمدﷺ Ayah No-17 ایت نمبر

وَ الَّذِیْنَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَّ اٰتٰهُمْ تَقْوٰهُمْ
آسان اُردو اور وہ جو ہدایت پر چلتے ہیں، وہ (اللہ) اُن کو مزید ہدایت دیتا ہے،اور اُن کو ان کا تقوی عطا کرتا ہے (یعنی برائیوں سے ان کا بچاؤ کرتا ہے)
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جن لوگوں نے ہدایت کا راستہ اختیار کیا ہے اللہ نے انہیں ہدایت میں اور ترقی دی ہے، اور انہیں ان کے حصے کا تقوی عطا فرمایا ہے۔
ابو الاعلی مودودی رہے وہ لوگ جنہوں نے ہدایت پائی ہے، اللہ اُن کو اور زیادہ ہدایت دیتا ہے اور انہیں اُن کے حصے کا تقویٰ عطا فرماتا ہے
احمد رضا خان اور جنہوں نے راہ پائی اللہ نے ان کی ہدایت اور زیادہ فرمائی اور ان کی پرہیزگاری انہیں عطا فرمائی
احمد علی اور جو راستہ پر آگئے ہیں الله انہیں اور زیادہ ہدایت دیتا اور انہیں پرہیزگاری عطا کرتا ہے
فتح جالندھری اور جو لوگ ہدایت یافتہ ہیں ان کو وہ ہدایت مزید بخشتا اور پرہیزگاری عنایت کرتا ہے
طاہر القادری اور جن لوگوں نے ہدایت پا لی ہے، اﷲ ان کی ہدایت کو اور زیادہ فرما دیتا ہے اور انہیں ان کے مقامِ تقوٰی سے سرفراز فرماتا ہے،
علامہ جوادی اور جن لوگوں نے ہدایت حاصل کرلی خدا نے ان کی ہدایت میں اضافہ کردیا اور ان کو مزید تقویٰ عنایت فرما دیا
ایم جوناگڑھی اور جو لوگ ہدایت یافتہ ہیں اللہ نے انہیں ہدایت میں اور بڑھا دیا ہے اور انہیں ان کی پرہیزگاری عطا فرمائی ہے
حسین نجفی اور جن لوگوں نے ہدایت طلب کی ہے اللہ ان کی ہدایت میں اور اضافہ کرتا ہے اور ان کو (ان کے حصے کی) پرہیزگاری عطا کرتا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And those who are guided He increaseth Unto them guidance, and giveth them their piety.
M.M.Pickthall: While as for those who walk aright, He addeth to their guidance, and giveth them their protection (against evil).
Saheeh International: And those who are guided - He increases them in guidance and gives them their righteousness.
Shakir: And (as for) those who follow the right direction, He increases them in guidance and gives them their guarding (against evil).
Yusuf Ali: But to those who receive Guidance, He increases the (light of) Guidance, and bestows on them their Piety and Restraint (from evil).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

٭قرآن ہدایت ہے. قرآن سے ہدایت ملتی ہے قرآن پر چلنے والے کو اللہ کی طرف سے مزید ہدایت ملتی ہے اور برائیوں سے بچاؤ ملتا ہے