اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 26-پارہ نمبر       The Wind-curved Sandhills-46 سورت الاحقاف Ayah No-6 ایت نمبر

وَ اِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوْا لَهُمْ اَعْدَآءً وَّ كَانُوْا بِعِبَادَتِهِمْ كٰفِرِیْنَ
آسان اُردو اور جب لوگ (فیصلہ کرنے کے لیے) اکھٹے کر لئے جائیں گے، تو وہ ان کے لئے دشمن ہوں گے، اور ان کی کی ہوئی عبادت (دعاؤں) سے انکار والے ہوں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جب لوگوں کو محشر میں جمع کیا جائے گا تو وہ ان کے دشمن بن جائیں گے اور ان کی عبادت ہی سے منکر ہوں گے۔
ابو الاعلی مودودی اور جب تمام انسان جمع کیے جائیں گے اُس وقت وہ اپنے پکارنے والوں کے دشمن اور ان کی عبادت کے منکر ہوں گے
احمد رضا خان اور جب لوگوں کا حشر ہوگا وہ ان کے دشمن ہوں گے اور ان سے منکر ہوجائیں گے
احمد علی او ر جب لوگ جمع کئےجائیں گے تو وہ ان کے دشمن ہو جائیں گے اور ان کی عبادت کے منکر ہوں گے
فتح جالندھری اور جب لوگ جمع کئے جائیں گے تو وہ ان کے دشمن ہوں گے اور ان کی پرستش سے انکار کریں گے
طاہر القادری اور جب لوگ (قیامت کے دن) جمع کئے جائیں گے تو وہ (معبودانِ باطلہ) ان کے دشمن ہوں گے اور (اپنی برات کی خاطر) ان کی عبادت سے ہی منکر ہو جائیں گے،
علامہ جوادی اور جب سارے لوگ قیامت میں محشور ہوں گے تو یہ معبود ان کے دشمن ہوجائیں گے اور ان کی عبادت کا انکار کرنے لگیں گے
ایم جوناگڑھی اور جب لوگوں کو جمع کیا جائے گا تو یہ ان کے دشمن ہو جائیں گے اور ان کی پرستش سے صاف انکار کر جائیں گے
حسین نجفی اور جب سب لوگ جمع کئے جائیں گے تو وہ (معبود) ان کے دشمن ہوں گے اور ان کی عبادت کا انکار کریں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: And when mankind will be gathered they will become Unto them enemies and of their worship they will become deniers.
M.M.Pickthall: And when mankind are gathered (to the Judgment) will become enemies for them, and will become deniers of having been worshipped.
Saheeh International: And when the people are gathered [that Day], they [who were invoked] will be enemies to them, and they will be deniers of their worship.
Shakir: And when men are gathered together they shall be their enemies, and shall be deniers of their worshipping (them).
Yusuf Ali: And when mankind are gathered together (at the Resurrection), they will be hostile to them and reject their worship (altogether)!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے