Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹    The Wind-curved Sandhills-46 سورت الاحقاف ›Ayah No-14 ایت نمبر
| اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا١ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ |
| آسان اُردو | یہی جنت کے مالک (اصحاب) ہیں وہ اُس میں ہمیشہ رہیں گے، بدلہ(انعام) ہے اُس وجہ سے جو وہ کیا کرتے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ جنت والے لوگ ہیں جو ہمیشہ اس میں رہیں گے، یہ ان اعمال کا بدلہ ہوگا جو وہ کیا کرتے تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ایسے سب لوگ جنت میں جانے والے ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے اپنے اُن اعمال کے بدلے جو وہ دنیا میں کرتے رہے ہیں |
| احمد رضا خان | وہ جنت والے ہیں ہمیشہ اس میں رہیں گے ان کے اعمال کا انعام، |
| احمد علی | یہی بہشتی ہیں اس میں ہمیشہ رہیں گے بدلےان کاموں کے جو وہ کیا کرتے تھے |
| فتح جالندھری | یہی اہل جنت ہیں کہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ (یہ) اس کا بدلہ (ہے) جو وہ کیا کرتے تھے |
| طاہر القادری | یہی لوگ اہلِ جنت ہیں جو اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔ یہ ان اعمال کی جزا ہے جو وہ کیا کرتے تھے، |
| علامہ جوادی | یہی لوگ درحقیقت جنّت والے ہیں اور اسی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں کہ یہی ان کے اعمال کی حقیقی جزا ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہ تو اہل جنت ہیں جو سدا اسی میں رہیں گے، ان اعمال کے بدلے جو وه کیا کرتے تھے |
| حسین نجفی | یہی لوگ بہشتی ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے یہ صِلہ ہے ان کے ان اعمال کا جو وہ (دنیا میں) کیا کرتے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | Those are the fellows of the Carden: abiders therein: a recompense for that which they have been working. |
| M.M.Pickthall: | Such are rightful owners of the Garden, immortal therein, as a reward for what they used to do. |
| Saheeh International: | Those are the companions of Paradise, abiding eternally therein as reward for what they used to do. |
| Shakir: | These are the dwellers of the garden, abiding therein: a reward for what they did. |
| Yusuf Ali: | Such shall be Companions of the Gardens, dwelling therein (for aye): a recompense for their (good) deeds. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے