Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹              Crouching-45 سورت الجاثیہ ›Ayah No-20 ایت نمبر
| هٰذَا بَصَآئِرُ لِلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّقَوْمٍ یُّوْقِنُوْنَ |
| آسان اُردو | یہ (قرآن) لوگوں کے لئے ایک واضح اشارہ ہے، اور یقین رکھنے والے لوگوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | یہ (قرآن) تمام لوگوں کے لیے بصیرتوں کا مجموعہ ہے، اور جو لوگ یقین کریں ان کے لیے منزل تک پہنچانے کا ذریعہ اور سراپا رحمت ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ بصیرت کی روشنیاں ہیں سب لوگوں کے لیے اور ہدایت اور رحمت اُن لوگوں کے لیے جو یقین لائیں |
| احمد رضا خان | یہ لوگوں کی آنکھیں کھولنا ہے اور ایمان والوں کے لیے ہدایت و رحمت، |
| احمد علی | یہ قرآن لوگوں کے لیے بصیرت اورہدایت ہے اور یقین کرنے والو ں کے لیے رحمت ہے |
| فتح جالندھری | یہ قرآن لوگوں کے لئے دانائی کی باتیں ہیں اور جو یقین رکھتے ہیں ان کے لئے ہدایت اور رحمت ہے |
| طاہر القادری | یہ (قرآن) لوگوں کے لئے بصیرت و عبرت کے دلائل ہیں اور یقین رکھنے والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے، |
| علامہ جوادی | یہ لوگوں کے لئے روشنی کا مجموعہ اور یقین کرنے والی قوم کے لئے ہدایت اور رحمت ہے |
| ایم جوناگڑھی | یہ (قرآن) لوگوں کے لیے بصیرت کی باتیں اور ہدایت ورحمت ہے اس قوم کے لیے جو یقین رکھتی ہے |
| حسین نجفی | یہ(قرآن) لوگوں کے لئے بصیرتوں کا سرمایہ اور یقین رکھنے والوں کیلئے ہدایت و رحمت کا باعث ہے۔ |
| M.Daryabadi: | This Book is an enlightenment Unto mankind and a guidance, and a mercy Unto a People who are convinced. |
| M.M.Pickthall: | This is clear indication for mankind, and a guidance and a mercy for a folk whose faith is sure. |
| Saheeh International: | This [Qur'an] is enlightenment for mankind and guidance and mercy for a people who are certain [in faith]. |
| Shakir: | These are clear proofs for men, and a guidance and a mercy for a people who are sure. |
| Yusuf Ali: | These are clear evidences to men and a Guidance and Mercy to those of assured Faith. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت