اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر        Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف Ayah No-52 ایت نمبر

اَمْ اَنَا خَیْرٌ مِّنْ هٰذَا الَّذِیْ هُوَ مَهِیْنٌ١ۙ۬ وَّ لَا یَكَادُ یُبِیْنُ
آسان اُردو میں واقعی اس (موسی ؑ) سے بہتر ہوں،جو ایک کمتر(ذلیل، کمی) ہے اور تقریباََ(کچھ) واضح (بیان) نہیں کر سکتا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یا پھر مانو کہ میں اس شخص سے کہیں بہتر ہوں جو بڑا حقیر قسم کا ہے، اور اپنی بات کھل کر کہنا بھی اس کے لیے مشکل ہے۔
ابو الاعلی مودودی میں بہتر ہوں یا یہ شخص جو ذلیل و حقیر ہے اور اپنی بات بھی کھول کر بیان نہیں کر سکتا؟
احمد رضا خان یا میں بہتر ہوں اس سے کہ ذلیل ہے اور بات صاف کرتا معلوم نہیں ہوتا
احمد علی کیا میں اس سے بہتر نہیں ہوں جو ذلیل ہے اور صاف صاف بات بھی نہیں کر سکتا
فتح جالندھری بےشک میں اس شخص سے جو کچھ عزت نہیں رکھتا اور صاف گفتگو بھی نہیں کرسکتا کہیں بہتر ہوں
طاہر القادری کیا (یہ حقیقت نہیں کہ) میں اِس شخص سے بہتر ہوں جو حقیر و بے وقعت ہے اور صاف طریقے سے گفتگو بھی نہیں کر سکتا؟،
علامہ جوادی کیا میں اس شخص سے بہتر نہیں ہوں جو پست حیثیت کا آدمی ہے اور صاف بول بھی نہیں پاتا ہے
ایم جوناگڑھی بلکہ میں بہتر ہوں بہ نسبت اس کے جو بےتوقیر ہے اور صاف بول بھی نہیں سکتا
حسین نجفی (مجھے بتا‎ؤ) کیا میں اس سے بہتر نہیں ہوں جو ذلیل و حقیر ہے اور صاف بول بھی نہیں سکتا۔
=========================================
M.Daryabadi: Aye! I am better than this one who is depicable, and well- nigh cannot make himself plain.
M.M.Pickthall: I am surely better than this fellow, who is despicable and can hardly make (his meaning) plain!
Saheeh International: Or am I [not] better than this one who is insignificant and hardly makes himself clear?
Shakir: Nay! I am better than this fellow, who is contemptible, and who can hardly speak distinctly:
Yusuf Ali: "Am I not better than this (Moses), who is a contemptible wretch and can scarcely express himself clearly?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے