Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-50 ایت نمبر
| فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الْعَذَابَ اِذَا هُمْ یَنْكُثُوْنَ |
| آسان اُردو | پھر جب ہم نے ان سے عذاب کو دور کر دیا، تب وہ وعدہ خلافی کرنے لگے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر جب ہم ان سے عذاب کو دور کردیتے ہیں تو پل بھر میں وہ اپنا وعدہ توڑ ڈالتے تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | مگر جوں ہی کہ ہم ان پر سے عذاب ہٹا دیتے وہ اپنی بات سے پھر جاتے تھے |
| احمد رضا خان | پھر جب ہم نے ان سے وہ مصیبت ٹال دی جبھی وہ عہد توڑ گئے |
| احمد علی | پھر جب ہم ان سے عذاب ہٹا لیتے تو اسی وقت عہد کو توڑ دیتے |
| فتح جالندھری | سو جب ہم نے ان سے عذاب کو دور کردیا تو وہ عہد شکنی کرنے لگے |
| طاہر القادری | پھر جب ہم نے (دعائے موسٰی سے) وہ عذاب اُن سے ہٹا دیا تو وہ فوراً عہد شکنی کرنے لگے، |
| علامہ جوادی | لیکن جب ہم نے عذاب کو دور کردیا تو انہوں نے عہد کو توڑ دیا |
| ایم جوناگڑھی | پھر جب ہم نے وه عذاب ان سے ہٹالیا انہوں نے اسی وقت اپنا قول وقرار توڑ دیا |
| حسین نجفی | تو جب ہم نے ان سے عذاب دور کر دیا تو ایکدم وہ عہد توڑ دیتے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | Then When We had removed from them the torment, behold they were breaking their promise. |
| M.M.Pickthall: | But when We eased them of the torment, behold! they broke their word. |
| Saheeh International: | But when We removed from them the affliction, at once they broke their word. |
| Shakir: | But when We removed from them the chastisement, lo! they broke the pledge. |
| Yusuf Ali: | But when We removed the Penalty from them, behold, they broke their word. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے