Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-21 ایت نمبر
| اَمْ اٰتَیْنٰهُمْ كِتٰبًا مِّنْ قَبْلِهٖ فَهُمْ بِهٖ مُسْتَمْسِكُوْنَ |
| آسان اُردو | کیا ہم نے اُن (مشرکین)کوا س (قرآن) سے پہلے کوئی کتاب دی تھی پھر وہاس (کتاب) سے مضبوطی چمٹے ہوئے ہیں؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | بھلا کیا ہم نے انہیں اس سے پہلے کوئی کتاب دی تھی جسے یہ تھامے بیٹھے ہیں ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا ہم نے اِس سے پہلے کوئی کتاب اِن کو دی تھی جس کی سند (اپنی اِس ملائکہ پرستی کے لیے) یہ اپنے پاس رکھتے ہوں؟ |
| احمد رضا خان | یا اس سے قبل ہم نے انہیں کوئی کتاب دی ہے جسے وہ تھامے ہوئے ہیں |
| احمد علی | کیا ہم نے انہیں اس سے پہلے کوئی کتاب دی ہے کہ یہ اس پر قائم ہیں |
| فتح جالندھری | یا ہم نے ان کو اس سے پہلے کوئی کتاب دی تھی تو یہ اس سے سند پکڑتے ہیں |
| طاہر القادری | کیا ہم نے انہیں اس سے پہلے کوئی کتاب دے رکھی ہے کہ جسے وہ سند کے طور پر تھامے ہوئے ہیں، |
| علامہ جوادی | کیا ہم نے اس سے پہلے انہیں کوئی کتاب دی ہے جس سے یہ تمسّک کئے ہوئے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | کیا ہم نے انہیں اس سے پہلے کوئی (اور) کتاب دی ہے جسے یہ مضبوط تھامے ہوئے ہیں |
| حسین نجفی | کیا ہم نے انہیں اس سے پہلے کوئی کتاب دی ہے جسے وہ مضبوطی سے پکڑے ہوئے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Have We vouchsafed Unto them any Book before this, so that they are to it holding fast? |
| M.M.Pickthall: | Or have We given them any scripture before (this Qur'an) so that they are holding fast thereto? |
| Saheeh International: | Or have We given them a book before the Qur'an to which they are adhering? |
| Shakir: | Or have We given them a book before it so that they hold fast to it? |
| Yusuf Ali: | What! have We given them a Book before this, to which they are holding fast? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
٭ ہر چیز کی بنیاد اور ایک ثبوت اللہ کی کتاب ہے