Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹                   Council-42 سورت الشوری ›Ayah No-43 ایت نمبر
| وَ لَمَنْ صَبَرَ وَ غَفَرَ اِنَّ ذٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْاُمُوْرِ |
| آسان اُردو | اور واقعی جو صبر کرتا ہے اور معاف کر دیتا ہے، تو بے شک! یہ(ایسا کرنا)، واقعی معاملات کے عزم (بہت حوصلے کی خوبی) ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور یہ حقیقت ہے کہ جو کوئی صبر سے کام لے، اور درگزر کر جائے تو یہ بڑی ہمت کی بات ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | البتہ جو شخص صبر سے کام لے اور درگزر کرے، تو یہ بڑی اولوالعزمی کے کاموں میں سے ہے |
| احمد رضا خان | اور بیشک جس نے صبر کیا اور بخش دیا تو یہ ضرور ہمت کے کام ہیں، |
| احمد علی | اور البتہ جس نے صبر کیا اور معاف کر دیا بے شکے یہ بڑی ہمت کا کام ہے |
| فتح جالندھری | اور جو صبر کرے اور قصور معاف کردے تو یہ ہمت کے کام ہیں |
| طاہر القادری | اور یقیناً جو شخص صبر کرے اور معاف کر دے تو بیشک یہ بلند ہمت کاموں میں سے ہے، |
| علامہ جوادی | اوریقینا جو صبر کرے اور معاف کردے تو اس کایہ عمل بڑے حوصلے کا کام ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور جو شخص صبر کر لے اور معاف کردے یقیناً یہ بڑی ہمت کے کاموں میں سے (ایک کام) ہے |
| حسین نجفی | البتہ جوشخص صبر کرے اور درگزر کرے تو یہ بڑے ہمت کے کاموں میں سے ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And whosoever forbeareth and forgiveth -that verily is of the firmness of affairs. |
| M.M.Pickthall: | And verily whoso is patient and forgiveth - lo! that, verily, is (of) the steadfast heart of things. |
| Saheeh International: | And whoever is patient and forgives - indeed, that is of the matters [requiring] determination. |
| Shakir: | And whoever is patient and forgiving, these most surely are actions due to courage. |
| Yusuf Ali: | But indeed if any show patience and forgive, that would truly be an exercise of courageous will and resolution in the conduct of affairs. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
٭جو انسان واقعی معاف کر کے صبر کر لیتا ہے تو وہ بہت ہی معاملات میں عزم و حوصلے والا ہے.